واشنگٹن//
امریکی صدر جوبائیڈن کی دکھائی نہ دینے والے شخص سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائرل ویڈیو جوبائیڈن کے شمالی کیرولینا میں یونیورسٹی کے دورے کے دوران کی ہے جہاں تقریر ختم کرنے کے بعد جوبائیڈن نے ہاتھ اس انداز میں آگے بڑھایا کہ گویا کسی سے ہاتھ ملانے کی کوشش کر رہے ہوں۔
بعد ازاں ہاتھ کچھ دیر ایسے ہی رکھ کر پیچھے کھینچ لیا اور پیچھے کی طرف مڑگئے۔