سرینگر//
وسطی کشمیر کے چاڈورہ میں موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار نوجوان کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ ساتھی کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی سہ پہر کو چاڈورہ کے بوروا علاقے میں موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار دو نوجوان شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد دونوں کو صدر ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے۱۵سالہ نوجو ان جس کی شناخت عمران فاروق لون ولد فاروق احمد کے بطور ہوئی ہے کو مردہ قرار دیا۔
زخمی کی پہچان۱۸سالہ مومن الطاف ولد الطاف احمد شیخ ساکن یاری کلان چاڈورہ کے بطور کی گئی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔