ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جی۲۰میٹنگ: اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی‘ خصوصی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ

شرکاء ۲۲ مئی کو سرینگر پہنچیں گے‘۲۳ کو میٹنگ ہو گی‘ ۲۴ مئی کو سیر و تفریح ہو گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-12
in مقامی خبریں
A A
وزیر اعظم نے جی۲۰کا لوگو جاری کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر///
سرینگر میں جی۲۰میٹنگ کے پیش نظر سیکورٹی کے قبل از وقت پختہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی، خصوصی فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ گلمرگ اور سرینگر میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی فیصلہ لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سرینگر میں جی ۲۰میٹنگ کے انعقاد کو لے کر تیاریاں زور و شور سے شروع کی گئی ہے جہاں ایک طرف جموں وکشمیر انتظامیہ نے شہر کو سجانے اور سنوارنے کی خاطر مختلف پروجیکٹ بیک وقت شروع کئے وہی سیکورٹی کے حوالے سے بھی پختہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرینگر میں جی۲۰میٹنگ کے پر امن انعقاد کی خاطر سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بھی میٹنگوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔
مرکزی سیکورٹی اداروں اور جموں وکشمیر پولیس کے سینئر عہدیداروں کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سیکورٹی کے حوالے سے کئی اہم فیصلے لئے گئے ۔
میٹنگ کے دوران سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی ، خصوصی فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ سرینگر اور گلمرگ میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی فیصلہ لیا گیا۔
سرینگر میں جگہ جگہ اضافی سیکورٹی فورسز اہلکاروں کو تعینات کرنے کو بھی ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے ۔
چونکہ سرینگر میں اس طرح کی بین الاقوامی میٹنگ پہلی دفعہ ہونے جارہی ہے اس کیلئے سبھی طرح کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
بتادیں کہ سرینگر میں۲۲سے ۲۵مئی تک جی۲۰میٹنگ منعقد ہوگی جس میں بین الاقوامی لیڈران کی شرکت متوقع ہے ۔۲۲مئی کومیٹنگ کے شرکاء سرینگر پہنچیں گے ،۲۳مئی کو سرینگر میں میٹنگ منعقد ہوگی اور ۲۴مئی کو میٹنگ کے شرکاء سیاحتی مقامات بشمول جھیل ڈل کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونگے اور۲۵مئی کو واپس نئی دہلی روانہ ہونگے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شدید گرمی کے باوجود خانہ کعبہ کا فرش کیوں ٹھنڈا رہتا ہے… آخر اس کا راز کیا ہے ؟

Next Post

غلام نبی آزاد نے کانگریس پارٹی کے تئیں بے وفائی کا اعلان کر کے اپنا سیاسی قد اپنے ہاتھوں گھٹایا: سوز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
وادی میں جنگجوئیت نہ ہونے کے برابر ہے‘ترقیاتی سرگرمیوں سے اس کا فائدہ اٹھا جائے:آزاد

غلام نبی آزاد نے کانگریس پارٹی کے تئیں بے وفائی کا اعلان کر کے اپنا سیاسی قد اپنے ہاتھوں گھٹایا: سوز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.