جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی سے جموں کشمیر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے:ریجیجو

’راہل کے سیاسی کیریئر کو چمکانے کیلئے کانگریس پارٹی جے پی سی کی مانگ کر رہی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-09
in اہم ترین
A A
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سرینگر// (ویب ڈیسک)
مرکزی وزیر قانون ‘کرن رجیجو نے کہا ہے کہ دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی نے جموں و کشمیر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔
ہفتہ کو ادھمپور میں ایک تقریب سے خطاب میں مرکزی وزیر قانون نے کہا ’’دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی نے جموں کشمیر میں بے مثال ترقی اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے‘‘۔
رجیجو نے کہا کہ یو ٹی میں تیزی سے ترقی اور ترقی ہو رہی ہے جو واضح طور پر نظر آ رہی ہے جس کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ یہ تبدیلیاں ترقی کے میدان میں نظر آتی ہیں جیسے میگا پروجیکٹس کی تکمیل، جاری ترقیاتی کاموں پر پیشرفت اور جموں و کشمیر میں مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے نفاذ میں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جموں و کشمیر کو ترقی کے شاندار راستے پر لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
اس سے پہلے مرکزی وزیر قانون ‘کرن رجیجو نے کہا کہ راہل گاندھی کے سیاسی کیریئر کو چمکانے کیلئے کانگریس جے پی سی کی مانگ کر رہی ہے۔
رجیجو نے آج جموں یونیورسٹی میں ڈوگری زبان میں آئین ہند کا پہلا ایڈیشن کی رسم رونمائی انجام دی ہے۔
بعد ازاںذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی جانب سے اڈانی کے معاملے کے سوال کے جواب میں کرن رجیجو نے کہا کہ ہنڈنبرگ،اڈانی معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ سپریم کورٹ نے پہلے ہی ایک کمیٹی بنائی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔
وزیر قانون نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس معاملے میں جے پی سی کا مانگ کر کے راہل گاندھی کے سیاسی کیریئر کو چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہنڈنبرگ،اڈانی معاملے میں جان بوجھ کر ایشو بنایا جا رہا ہے۔
رجیجو نے کہا کہ ملک آئین سے چلایا جاتا ہے۔ ایک شخص سیاسی طور پر ناکام ہو گیا ہے اور وہ تنازعات کو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘تاکہ وہ اپنے کیریئر کو روشن بنائے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس مایوسی میں ہے اور عدلیہ پر حملہ کر رہی ہے لیکن حکومت اس میں خاموش نہیں رہے گی۔
وزیر قانون نے الزام لگایا ’’یہ کانگریس کی عادت ہے کہ عدلیہ کے خلاف دھمکیاں دینا۔۱۹۷۵ میں ایمرجنسی کے نفاذ سے پہلے بھی کانگریس کے لیڈران نے عدلیہ پر حملہ کیا تھا اور وہ اپنی مایوسی کی وجہ سے مزید حملے کریں گے۔‘‘
بتادیں کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ و سینئر اپوزیشن لیڈر شرد پوار نے کہا کہ اڈانی کیس میں جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جی سی پی) کی جانچ کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ کمیٹی متعلقہ جانچ کر رہی ہے۔
پوار نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہنڈنبرگ ریسرچ رپورٹ میں اڈانی گروپ کو ٹارگیٹ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کسی نے بیان دیا اور ملک میں کھلبلی مچ گئی۔ اس طرح کے بیانات پہلے بھی دیے گئے تھے، جس سے ہنگامہ برپا ہوا تھا، لیکن اس بار اس معاملے کو زیادہ اہمیت دی گئی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن پارٹیوں نے اڈانی ہنڈنبرگ معاملے میں بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔اپوزیشن جماعتیں اڈانی کیس میں جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہے جبکہ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں پہلے ہی ایک کمٹی تشکیل دی جو اس معاملے کی جانچ کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’مودی نے ملک میں صحت کے شعبہ کو اولین ترجیح دی‘

Next Post

صدر مرمو نے لڑاکا طیارے سخوئی میں اڑان بھری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے

صدر مرمو نے لڑاکا طیارے سخوئی میں اڑان بھری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.