منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

گجرات کا فراڈیا پولیس حراست میں کشمیر سے احمد آباد پہنچ گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-09
in مقامی خبریں
A A
کرن بھائی پٹیل:خود کو پی ایم او کا افسر ظاہر کرنے والا جعلساز عدالتی تحویل میں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

احمد آباد//
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) میں خود اعلیٰ عہدیدار کے طور پر پیش کرنے کے لیے گذشتہ ماہ جموں و کشمیر میں گرفتار کیا گیا ملزم کرن پٹیل اب گجرات کی کرائم برانچ کی حراست میں ہے۔
کرائم برانچ کی ٹیم جمعہ کی دیر رات کرن پٹیل کو جموں کشمیر سے لے کر جمعہ کی دیر رات احمدآباد پہنچی۔ احمد آباد پولیس کی ایک ٹیم کرن پٹیل کو حراست میں لینے کے لیے جموں و کشمیر گئی تھی۔
پٹیل کے خلاف گجرات کے مختلف تھانوں میں دھوکہ دہی سے متعلق چار ایف آئی آر درج ہیں۔
اس سے قبل ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ’’گجرات میں درج دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں کرن پٹیل کو حراست میں لینے کے لیے ہماری ٹیم جموں و کشمیر گئی ہے۔ ملزم کو جمعہ کی رات یہاں لایا جائے گا‘‘۔
تازہ اطلاعات کے مطابق کرن پٹیل کو لے کر گجرات پولیس احمد آباد پہنچ چکی ہے۔کرن پٹیل اور ان کی اہلیہ مالنی پٹیل کے خلاف گجرات میں ایک عمر رسیدہ شخص کے بنگلے پر قبضہ کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔ مالنی پٹیل کی گرفتاری کے چھ دن بعد ۲۲ مارچ کو احمد آباد کرائم برانچ نے ان کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا۔
شکایت کنندہ جگدیش چاوڑا شلاج علاقے میں واقع اپنا بنگلہ بیچنا چاہتے تھے۔ پٹیل نے ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے چاوڑا سے رابطہ کیا، اور انہیں یہ دعویٰ کرتے ہوئے بنگلے کی تزئین و آرائش کے لیے راضی کیا کہ اس سے اچھی قیمت ملے گی۔ چاوڑا کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے، پٹیل نے مبینہ طور پر پی ایم او میں کلاس ون کا افسر اور ایک کیفے گروپ میں شراکت دار ہونے کا دعویٰ کیا۔
چاوڑا نے تزئین و آرائش کے لیے رضامندی ظاہر کی۔ اس کے بعد کرن پٹیل نے اپنی بیوی مالنی اور ایک انٹیریئر ڈیزائنر کے ساتھ کام کے لیے قسطوں میں۳۵ لاکھ روپے لیے۔
تزئین و آرائش کے کام کے دوران چاوڑا اپنے دوست کے گھر شفٹ ہو گئے۔ کچھ دنوں بعد انہیں معلوم ہوا کہ کرن پٹیل اور اس کی بیوی نے بنگلے کے باہر اپنے نام کی تختیاں لگوا دی ہیں اور گھر بھرونی کی تقریب اس طرح انجام دی ہے جیسے وہ مالک ہوں۔ جب احتجاج کیا گیا تو ملزم جوڑے نے تزئین و آرائش مکمل کیے بغیر بنگلہ چھوڑ دیا اور چاوڑا واپس اپنے بنگلے میں آ گئے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اگست ۲۰۲۲میں چاوڑا کو ایک عدالتی نوٹس موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ کرن پٹیل نے اپنے نام کی تختی اور گھر بھرائی تقریب کے لیے دعوتی کارڈز کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے جائیداد کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک سول سوٹ دائر کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امن و خوشحالی کوفروغ دینے میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے: بخاری

Next Post

پلوامہ میں چوروں نے اے ٹی ایم مشین ہی اڑا لی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
گاندھی نگر میں تاجر گھرانہ پانچ گھنٹوں تک یرغمال

پلوامہ میں چوروں نے اے ٹی ایم مشین ہی اڑا لی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.