جموں//
جموںکشمیر کے ضلع رام بن کے کھاری تحصیل میں شاہراہ دھنس جانے سے متعد گاوں ضلع ہیڈ کواٹرسے کٹ کر رہ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز رام بن کے کھاری تحصیل میں اراضی دھنس جانے کے باعث شاہراہ ناقابل آمدورفت بن گئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے اس شاہراہ کو فوری طورپر ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیا ۔
نامہ نگار نے بتایا کہ شاہراہ کا ایک بہت بڑا حصہ دھنس جانے سے متعدد علاقے ضلع ہیڈ کواٹر سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔
دریں اثنا شاہراہ کی مرمت کی خاطر ضلعی انتظامیہ نے فوری طورپر کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے ۔