جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مرکز کی الطاف بخاری کو زیڈ پلیس سیکورٹی فراہم کرنے کو منظوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-06
in اہم ترین
A A
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
مرکزی وزارت داخلہ نے جموںکشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری کو زیڈ پلیس سیکورٹی فراہم کی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ حالیہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد مرکزی حکومت نے اس طرح کا فیصلہ لیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ سراغ رساں ایجنسیوں کی حالیہ جائزہ میٹنگ کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے الطاف بخاری کو زیڈ پلیس سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات صادر کئے ۔
بخاری کی چوبیس گھنٹے سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تقریباً ۲۰ سے۲۴مسلح اہلکاروں کا دستہ مرحلوں میں کام کرے گا۔
ذرائع کے مطابق بدھ کے روز الطاف بخاری کی رہائش گاہ واقع سری نگر اور جموں میں پیرا ملٹری فورسز کی اضافی نفری کو بھی تعینات کیا گیا ۔
الطاف بخاری، ایک کروڑ پتی تاجر ہیں جنہوں نے ۲۰۱۴ میں پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہیں راجیہ سبھا کے ایک الیکشن میں شکست ہوئی تھی لیکن۲۰۱۴ کے اسمبلی انتخابات میں پی ڈی پی نے انہیں امیرا کدل حلقے سے امیدوار بنایا جہاں وہ الیکشن جیت گئے۔ بعد میں انہیں مفتی محمد سعید نے اپنی کابینہ میں وزیر بنایا جس سے انکی سیاسی پہچان مضبوط ہوگئی۔
جب ۲۰۱۵ میں مفتی سعید کا انتقال ہوا اور انکی دختر محبوبہ مفتی نے فوری طور بحیثیت وزیر اعلیٰ حلف لینے سے انکار کیا تو الطاف بخاری نے دلی جاکر پارٹی توڑنے اور حکومت بنانے کی پیشکش کی تھی جسکا انکشاف محبوبہ مفتی نے چند سال کے بعد کیا۔ الطاف بخاری کے منصونے کی بھنک پاتے ہی محبوبہ مفتی دلی دوڑ پڑی تھیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد حکومت بنانے کی حامی بھری چنانچہ ۴؍اپریل۲۰۱۶کو محبوبہ مفتی وزیر اعلی بنیں۔
محبوبہ نے اپنی کابینہ مین الطاف بخاری کو شامل نہیں کیا حالانکہ چند ماہ کے بعد ایک ردوبدل میں انہیں دوبارہ بطور وزیر شامل کیا گیا۔
اگست۲۰۱۹ میں جب جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے اسے ایک مرکزی زیر انتظام علاقہ بنایا گیا تو جن مین اسٹریم قائدین کو حراست میں لیا گیا، ان میں الطاف بخاری شامل نہیں تھے۔
محبوبہ مفتی جب حراست میںتھیں تو الطاف بخاری نے پارٹی قیادت کے خلاف بیان بازی شروع کی جس کے بعد انہیں پی ڈی پی سے خارج کردیا گیا۔ اسکے بعد انہوں نے پارٹی کے کئی سابق لیڈروں کے ساتھ ملکر اپنی پارٹی کی بنیاد رکھی۔ الطاف بخاری کئی بار وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کرچکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۱۸۷؍غیر مقامی افراد نے جموں کشمیر میں زمین خرید لی

Next Post

گاندر بل کے سونہ مرگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

گاندر بل کے سونہ مرگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.