دبئی//مارچ کے مہینے کےلئے آئی سی سی ’مینز پلیئر آف دی منتھ‘کا ایوارڈ جیتنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان آئی سی سی کی ٹی -20 بلے بازی رینکنگ میں نمبر ایک پر قرار ہیں،جبکہ 2021 کے آئی سی سی ’مینز ٹی -20پلیئر آف دی ایئر‘رہے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایک پائدان نیچے کھسک کر نمبر تین پر آگئے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک دیگر پاکستانی کھلاڑی شاہین آفریدی نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی -20 میچ میں 21 رنز پر دو وکٹ کے شاندار مظاہرے کی بدولت ٹی -20 گیند بازی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں داخل ہوئے ہیں۔ وہ 634 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دسویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
اس دوران آسٹریلیائی تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ،جو پاکستان کے خلاف یہ ٹی -20 میچ نہیں کھیلے تھے،ایک پائیدان نیچے کھسک کر نمبر تین پرآگئے ہیں،جبکہ انگلینڈ کے لیگ اسپینر عادل راشد اوپر کی بڑھتے ہوئے نمبر دو پر آگئے ہیں۔