ممبئی//
سابق بھارتی بلے باز اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر کا خیال ہے کہ ویرات کوہلی کا پاور گیم چند سال پہلے کے مقابلے میں کم ہو گیا ہے۔ 53 سالہ سنجے منجریکر نے یہ ریمارکس ممبئی انڈینز کے خلاف کوہلی کے 36 گیندوں پر 46 رنز پر گفتگو کرتے ہوئے کہے۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے کچھ رنز بنائے لیکن جب میں انہیں دیکھتا ہوں تو میں اس بات پر توجہ مرکوز کرتا ہوں کہ ان کے چھکے کس حد تک جاتے ہیں – باؤنڈری کے قریب، سٹینڈ میں یا دوسرے درجے میں۔
ان کے چھکے اب بمشکل بائونڈری لائن کراس کررہے ہیں اور میں نے پچھلے ایک سال میں یہی کہتا آرہا ہوں کہ ویرات کوہلی کا پاور گیم کچھ کم ہو گیا ہے۔ سنجے منجریکر نے مزید کہا کہ 5،6 سال پہلے وہ بڑے چھکے مارتے تھے، میں ان کی اس طاقت پر توجہ دوں گا نہ کہ اس پر کہ وہ 50 رنز بناتے ہیں یا 60 رنز۔
ایک بار جب اس کا پاور گیم بہتر ہو جائے گا تو میں کہوں گا کہ ویرات کوہلی صحیح معنوں میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں واپس آئے ہیں۔
رائل چیلنجرز بنگلور کے سابق کپتان نے رواں سال آئی پی ایل میں ابھی تک کوئی قابل ذکر اننگز نہیں کھیلی، وہ کچھ اننگز میں 40 رنز بناچکے ہیں،کوہلی نے 4 میچوں میں 35.33 کی اوسط اور 135.90 کے سٹرائیک ریٹ سے 106 رنز بنائے ہیں۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور شائقین نے امپائرز کے ساتھ ساتھ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔