منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سمارٹ سٹی پروجیکٹ اور جی ۲۰ اجلاس

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-03-22
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

کیا سمارٹ سٹی پروجیکٹ کا ملک میں ہو رہے جی ۲۰ اجلاسوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ؟جواب آپ بھی جانتے ہیں اور ہم بھی کہ … کہ دونوں میں آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے… سمارٹ سٹی پروجیکٹ وزیر اعظم مودی کے پہلے دور اقتدار کے دوران وضع اور شروع کردہ ایک قومی سطح کا پروجیکٹ ہے‘ جو ملک کے کئی شہروں میں مکمل بھی ہو چکا ہے …جموں اور سرینگر میں اس پروجیکٹ کے تحت ابھی کام جاری ہے… یعنی ان دونوںشہروں میں ابھی یہ پروجیکٹ مکمل نہیں ہوا ہے… یہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچاہے … اور اللہ میاں کی قسم ہمیں اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے… اعتراض اگر ہے تو اس ایک بات پر ہے کہ غیر ضروری طور پر سرینگر میں جاری سمارٹ سٹی پروجیکٹ کو کشمیر میں منعقد ہونے والے جی ۲۰ کے اجلاس سے جوڑا جا رہا ہے… اسی لئے صوبائی انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ سمارٹ سٹی کے تحت شہر میں ہاتھ میں لیا گیا کام ۱۵؍اپریل تک مکمل ہو گیا … اگر اتنے برسوں سے شہر نے سمارٹ ہونے کا انتظار کیا … کیا کچھ اورمہینے انتظار نہیںکر سکتا ہے… یقینا کر سکتا ہے… لیکن صوبائی انتظامیہ کو کیا کہئے گا کہ یہ بات اس کی سمجھ میں نہیں آ رہی ہے اور… اور شہر … خاص کر سول لائنز کی ہر سڑک کو کھود کے رکھ دیا ہے… اس کو توڑ کے رکھ دیا ہے… نتیجہ … صاحب نتیجہ یہ کہ عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے اور… اور اس لئے کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ انتظامیہ کی دلچسپی … جی ۲۰ کے اجلاس میں ہے… لوگوں کے مسائل میں نہیں … اسی لئے تو وہ وقت کے خلاف جنگ کررہی ہے اور… اور رات دن اس کوشش میں لگی ہو ئی ہے کہ جن راستوں سے کل کو جی ۲۰ کے شرکاء کا گزر ہو … وہ راستے سمارٹ ہوں … اب انتظامیہ نے سمارٹ کا کیا مطلب سمجھ لیا ہے‘ یہ ہم نہیں جانتے ہیں … اور بالکل بھی نہیں جانتے ہیں کہ… کہ اگر ہم کچھ جانتے ہیں تو یہ ایک بات جانتے ہیں کہ شہر کو سمارٹ بنانے کے نام اور کام پر اس کی سڑکوں کو مزید تنگ کیا جارہا ہے … کیوں کیا جارہاہے … ہم یہ سمجھ نہیں رہے ہیں کہ… کہ ہم نے سنا تھا کہ شہروں میں سڑکوں کو کشادہ کرنے کی کوششیں ہو تی ہیں …لیکن اپنے شہر میں انہیں تنگ کیا جارہا ہے… اور سڑکوں کو تنگ کرنے کو سمارٹ … سمارٹ شہر کا نام دیا جارہا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغانستان میں شدید زلزلے کے بعد شمالی ہندوستان میں کئی سیکنڈ تک جھٹکے

Next Post

اسمتھ کا بھارت کیخلاف کیچ سوشل میڈیا پر مقبول

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
اسمتھ ون ڈے سیریز میں بھی آسٹریلیا کی قیادت کریں گے

اسمتھ کا بھارت کیخلاف کیچ سوشل میڈیا پر مقبول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.