سرینگر/۲۱ مارچ
آج رات دس بج کر۱۷ منٹ کو افغانستان کے ہندوکش کے علاقے میں 6.8 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد کئی سیکنڈ تک جاری رہنے والے شدید جھٹکے منگل کو دیر گئے کئی شمالی ہندوستانی ریاستوں بشمول جموں کشمیر میں محسوس کیے گئے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ سڑکوں پر جمع ہیں اور لوگوں نے اپنے گھروں کے اندر گرنے والی اشیاءکی اطلاع دی ہے۔کچھ دیر تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے باعث بہت سے لوگ رہائشی عمارتوں میں کھلی جگہوں پر آگئے۔
زلزلے کی شدت6.8 ریکارڈ کی گئی۔ اب تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے رات دس بج کر۱۷ منٹ کے آس پاس محسوس کئے گئے جو کچھ سکنڈوں تک جاری رہے ۔ اس دوران لوگ گھروں سے باہر آگئے جبکہ موبائل فون کی خدمات میں بھی کچھ دیر کیلئے خلل پڑ گیا ۔
زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان‘ قازقستان، تاجکستان ، ازبکستان، چین، افغانستان کرغزستان میں بھی محسوس کیے گئے۔