بدھ, ستمبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

راہل کی معافی مانگنے کے مطالبے اور اڈانی گروپ کے معاملے کی تحقیقات پر تعطل برقرار

اپوزیشن جماعتوں اور حکمران جماعت کے ممبران کے شوروغل اور ہنگامہ سے پارلیمنٹ کا پورا ایک ہفتہ ضائع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-18
in مقامی خبریں
A A
راہل کی معافی مانگنے کے مطالبے اور اڈانی گروپ کے معاملے کی تحقیقات پر تعطل برقرار

leader Rahul

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

نئی دہلی//
بجٹ اجلاس میں وسط وقفے کے بعد پارلیمنٹ میں پہلا پورا ہفتہ حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان بحث وتکرار کے بھینٹ چڑھ گیا۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے لندن میں دیے گئے بیان اور اڈانی گروپ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کے مطالبے پر دونوں ایوانوں میں حکمراں اور اپوزیشن کے اراکین کے شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی ٹھپ ہو گئی۔
ہفتہ کے باقی دنوں کی طرح جیسے ہی لوک سبھا میں صبح ۱۱بجے وقفہ سوال شروع ہوا، اپوزیشن ارکان ایوان کے بیچ میں آگئے اور ہنگامہ کیا۔ وہ اڈانی گروپ پر امریکی فرم ہنڈن برگ کی رپورٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ اس کے بعد حکمراں جماعت کے ارکان بھی اپنی اپنی نشستوں کے قریب کھڑے ہو گئے اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی سے بیرون ملک ہندوستان کی جمہوریت کے بارے میں بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرنے لگے ۔
اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے کچھ کہا لیکن ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کچھ سنائی نہیں دیا۔
اسپیکر اوم برلا ایوان کے وسط میں آئے اور کانگریس اور دیگر اپوزیشن ارکان سے کہا جو ہنگامہ آرائی کررہے تھے ایوان کی کارروائی کو آسانی سے چلنے دیں۔ جب ایوان میں حالات معمول پر ہوں گے تو سب کو بولنے کا موقع دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ارکان کے رویے کو دیکھ رہی ہے ۔
اسپیکر کے کہنے کے باوجود اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی جاری رکھی۔ ایوان میں ہنگامہ رکتا نہ دیکھ کر مسٹر برلا نے ایوان کی کارروائی پیر کی صبح ۱۱بجے تک ملتوی کر دی۔
راجیہ سبھا میں حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان تصادم جمعہ کو مسلسل پانچویں دن بھی جاری رہا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کر دی گئی۔
جمعہ کو بھی راجیہ سبھا میں وقفہ صفر نہیں ہو سکا۔ چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ جگیش کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ایوان کو سابق رکن کریندو بھٹاچاریہ کے انتقال کے بارے میں بھی مطلع کیا اور ایوان خاموش کھڑا رہا اور آنجہانی رکن کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس کے بعد چیئرمین نے ضروری قانون سازی کی دستاویزات میز پر رکھی اور کہا کہ انہیں مختلف اراکین کی جانب سے رول۲۶۷کے تحت۱۱نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے معاملے سے متعلق یہ نوٹس کانگریس کے نیرج ڈانگی، اکھلیش پرتاپ سنگھ، کمار کیتکر، ناصر حسین، ایمی یاگنک، رنجتا رنجن، کے سی وینوگوپال اور عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ایلاورم کریم نے دیے ہیں۔
چیئرمین نے کہا کہ یہ تمام نوٹس قواعد کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے خارج کیے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر کی نشست کی طرف مارچ کرنے لگے ۔ حکمران جماعت کے ارکان نے بھی اپنی نشستوں کے قریب کھڑے ہو کر نعرے بازی شروع کردی۔ صورتحال کے پیش نظر چیئرمین نے ایوان کی کارروائی پیر ۲۰مارچ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوا اور اب تک ہنڈن برگ رپورٹ اور بیرون ملک ہندوستانی جمہوریت کی توہین کے معاملے پر حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی جاری ہے جس کی وجہ سے اس ہفتے کسی بھی وقفہ صفر نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ پیر کو بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے ہی ان مسائل پر دونوں ایوانوں میں تعطل برقرار ہے اور فی الحال اس کے ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیلی فوج کی فائرنگ

Next Post

جعلی ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:کشمیر پولیس کی ایک ٹیم گجرات روانہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
اہم ترین

حزب دہشت گردوں کے ’حمایتی‘ کوضمانت نہیں ملی

2026-09-02
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

جعلی ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:کشمیر پولیس کی ایک ٹیم گجرات روانہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.