بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

امیدوار ایسے افراد کے بہکاوے میں نہ آئیں جنہوں نے دہشت گردوں کو نوکریاں فراہم کیں: سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-14
in مقامی خبریں
A A
گوجروں‘ بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں:سنہا

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

پراپرٹی ٹیکس کافی غور وغوض کے بعد لاگو کیا گیا‘امسال بارہ ہزار سرکاری اسامیوں کو پر کرے گی‘ بھرتی ایجنسیوں کو کام سونپ دیا گیا
جموں//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے پیر کے روز کہاکہ یونین ٹریٹری میں پراپرٹی ٹیکس کافی غور وغوض کے بعد لاگو کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ۴۰فیصد لوگوں کو ٹیکس نہیں دینا پڑے گا جبکہ مذہبی مقامات کو بھی مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
سنہا کے مطابق عام شہریوں سے تجاویز بھی مانگی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ کینڈل لائٹ مارچ نہ نکالیں کیونکہ جن لوگوں نے زمین اور نوکریوں میں لوٹ کھسوٹ کی وہ اب لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایل جی نے بتایا کہ بھرتی امتحانات میں گڑ بڑ کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔
ان باتوں کا اظہار ایل جی نے جموں میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کافی غور وغوض کے بعد لاگو کیا گیا۔
سنہا نے بتایا کہ ۴۰فیصد لوگوں کو ٹیکس نہیں دینا پڑے گا جبکہ مذہبی مقامات کو اس ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ان کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے عام شہریوں سے تجاویز بھی مانگی گئی ہیں۔
ایپ ٹیک معاملے پر امیدواروں کی جانب سے کینڈل لائٹ مارچ نکالنے کے حوالے سے ایل جی منوج سنہا نے کہاکہ جب بھی بھرتی ایجنسی کے متعلق شکایت موصول ہوئی تو فوری طورپر کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ پچھلی دفعہ جب امیدواروں نے امتحانات میں گڑ بڑ ہونے کی بات کئی تو انتظامیہ نے جانچ کا کام سی بی آئی کے سپرد کیا۔
ایل جی نے مزید بتایا کہ سی بی آئی نے بھرتی گھوٹالے میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا اور اْن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سنہا نے کہاکہ جان بوجھ کر کوششیں ہو رہی ہیں کہ کسی نہ کسی طرح بھرتی عمل کو روکا جائے تاہم ایسا ہم نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ جموںکشمیر انتظامیہ امسال بارہ ہزار سرکاری اسامیوں کو پر کرے گی اور اس حوالے سے بھرتی ایجنسیوں کو کام سونپ دیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان لوگوں کو بھرتی عمل پر سوال کرنے کا کوئی حق نہیں جنہوں نے اپنے دور میں دہشت گردوں اور اْن کے قریبی رشتہ داروں کو سرکاری نوکریاں فراہم کیں۔ایل جی نے کہاکہ وہ زمانہ گیا جب نوکریاں سفارش پر ملتی تھیں اب محنت کے بل بوتے پر نوجوان نوکریاں حاصل کر رہے ہیں۔
سنہا نے مزید بتایا کہ میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ سرکار پر بھروسہ رکھیں ‘اگر کئی پر بھی کوئی گڑ بڑ ہوتی ہے تو وہ سامنے آئے کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو کینڈل لائٹ مارچ نکالنے کی کوئی ضرورت نہیں زمین سے نوکریوں تک جن لوگوں نے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیا وہ اب نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اب بے ایمان لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ککر ناگ میں جنگجویانہ سرگرمیوں میں ملوث شہری کا گھر ضبط

Next Post

غیر حاضر کے اے ایس افسر معطل ‘تحقیقات شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post
رشوت لینے کا الزام :ایس ایچ او نشاط معطل

غیر حاضر کے اے ایس افسر معطل ‘تحقیقات شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.