ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر:وائرل فلو کیسوں میں غیر معمولی اضافہ ،ڈاکٹروں کا بخار اور کھانسی کے مریضوں کو الگ تھلگ رکھنے کا مشورہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-12
in تازہ تریں
A A
کورونا کے بڑھتے ہوئے مثبت معاملات :
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سری نگر/ 12مارچ

وادی کشمیر میں پچھلے کئی روز سے وائرل فلو کے کیسوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔کشمیر کے چلڈرن ہسپتال میں یومیہ وائرل فلو میں مبتلا بچوں کی تعداد میں روز افزاں اضافہ ہو رہا ہے جس وجہ سے والدین میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

ڈاکٹروں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر گھر کے کسی فرد میں کھانسی یا بخار ہے تو اس کو الگ تھلگ رکھا جائے ۔اطلاعات کے مطا بق گزشتہ کئی دنوں سے وادی کشمیر کے ہسپتالوں میں وائرل فلو کے کیس یومیہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ چلڈرن ہسپتال بمنہ میں بخار اور کھانسی میں مبتلا بچوں کی تعداد روز افزاں بڑھ رہی ہے جبکہ بچوں کے ساتھ ساتھ اب بالغ بھی اس فلو کا شکار ہو رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چلڈرن ہسپتا ل بمنہ میں روزانہ وائرل فلو کے در کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ڈاکٹروں نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کرنے کی ہدایت دی۔

ماہر طب کے مطابق آر ایس وی کے ساتھ ساتھ انفلوئنز ا وائرس اور’ایچ تھری این ٹو‘نے وادی میں دستک دی ہے جس وجہ سے ہسپتالوں میں یومیہ درجنوں کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر میں تیزی سے وائرل انفکیشن پھیل رہا ہے جس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر ہے ۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گر چہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں تاہم احتیاطی تدابیر خاص کر ماسک کا استعمال لازمی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس نئے انفکیشن میں مبتلا مریض کی کھانسی کم ہونے میں ایک ماہ کا وقت لگتا ہے ۔

ڈاکٹروں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ از خود اینٹی بائیوٹیکس لینے سے گریز کریں۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ ایک تبدیل شدہ وائرس اس وقت وادی میں ایکٹو ہے جس کے پیش نظر احتیاط ضروری ہے ۔

ڈاکٹروں نے والدین کو مشور ہ دیا ہے کہ بخار اور کھانسی کی صورت میں بچوں کو الگ تھلگ رکھا جائے اور متاثرہ بچوں کو بزرگوں کے قریب نہ جانے دیں کیونکہ شوگر اور بلڈ پریشر مریضوں کے لئے یہ فلو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ۔

ڈاکٹروں کے مطابق اگر کوئی بچہ بخار کھانسی میں مبتلا ہے تو اُس کو گھر میں ہی رکھا جائے اور اسی کسی بھی صورت میں اسکول نہ بھیجیں ۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سانس سے متعلق بیماری انفلوئنزا کے معاملوں میں اضافہ پر تمام ریاستوں او رمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک خط لکھا ہے اور اور کسی بھی حالات سے نپٹنے کی تیاری کرنے کو کہا ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی نے جموں وکشمیر میں ہمیشہ تشد د کا کھیل کھیلا : پولیس سربراہ

Next Post

جائیداد ٹیکس: انتظامیہ کی ٹیکس کے متعلق عوام سے تجاویز و مشورے طلب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
’پراپرٹی ٹیکس:’بلدیاتی اداروں کی مالی حالت بہتر ہوگی‘

جائیداد ٹیکس: انتظامیہ کی ٹیکس کے متعلق عوام سے تجاویز و مشورے طلب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.