منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کنبہ کا تعاون مشکل وقت میں ہمت دیتا ہے: ہرشل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-12
in کھیل
A A
کنبہ کا تعاون مشکل وقت میں ہمت دیتا ہے: ہرشل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلورو// ہندوستانی گیند باز ہرشل پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ اپریل 2022 میں صرف ایک ہفتے کے اندر ان کی بہن کی موت اور بیٹے کی پیدائش نے انہیں غم اور خوشی کے ملے جلے جذبات سے بھر دیا تھا، لیکن اس مشکل وقت میں کنبہ کا ساتھ ہونا ان کے کام آیا۔
ہرشل نے اپنی زندگی کے مشکل لمحات کے بارے میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے پوڈ کاسٹ پر کہا، ’’جب میری بہن کا انتقال ہوا تو میں ایک ہفتہ تک غم میں ڈوبا رہا تھا۔ وہ 9 اپریل (2022) کو ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں۔ میں قرنطینہ میں تھا۔ میں اپنے بھانجے اور بھانجی اور گھر میں موجود ہر شخص سے (فون پر) بات کر رہا تھا۔ میں جانا چاہتا تھا، انہیں گلے لگانا اور ان کے ساتھ رونا چاہتا تھا، لیکن ہم یہ سب فون پر کر رہے تھے۔ کیونکہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ پھر سات دن بعد میرا بیٹا پیدا ہوا۔ میں ایک ہفتہ یا دس دن تک بالکل بے حس ہو گیا تھا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں کیا محسوس کر رہا ہوں۔ مجھے خوش ہونا چاہیے یا غمگین؟ سارے احساسات ایک ایک کر کے آتے رہے تھے۔
ہرشل نے کہا، "کئی بار میں اپنے کمرے میں چھپ کر دن میں تین سے چار بار روتا تھا۔ پھر میں نے اپنے بیٹے کو فیس ٹائم (ویڈیو کال) پر دیکھا اور بہت خوشی محسوس کی۔ جب آپ ایسے قطبی جذبات میں گھرے ہوتے ہیں تو یہ آپ کو بہت تھکا دیتا ہے۔
ہرشل بتاتا ہے کہ اس مشکل وقت میں وہ اپنے گھر والوں کو طاقت دیتے تھے اور گھر والے بھی اسی طرح انہیں ہمت دیتے تھے۔ انہوں نے کہا، "جب کچھ اچھا یا برا ہوتا ہے تو میں اس وقت مستحکم رہنا چاہتا ہوں ۔ مجھے ان دو ہفتوں میں اس چیز کو عملی جامہ پہنانے کا بہترین موقع ملا۔ میں نے اپنے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی اور وہ مجھے تسلی دیتے تھے۔ ان سب کے ساتھ خود شناسی کا ایک بوجھ ہوتا ہے۔ اپنے ساتھ ایماندار نہ ہونا حماقت ہے۔ اگر آپ مسلسل اپنے آپ سے باہر وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آپ خوش کیوں نہیں ہیں یا آپ کامیاب کیوں نہیں ہو رہے ہیں، تو آپ صحیح سمت میں نہیں بڑھ رہے ہیں۔ میں صرف ان چیزوں سے متاثر نہیں ہونا چاہتا جو میرے قابو سے باہر ہیں۔ جب کچھ برا ہوتا ہے تو میں وہ شخص بننا چاہتا ہوں جس کے کندھوں پر لوگ سر رکھ سکیں۔”
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2021 سیزن میں ہرشل بہترین بولر تھے۔ آر سی بی نے 2022 کے سیزن سے پہلے نیلامی میں انہیں دوبارہ حاصل کرنے کے لیے 10.75 کروڑ روپے خرچ کیے، جو ہرشل کے لیے ایک خوشگوار حیرت تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کی تباہی وبربادی کے ذمہ دار

Next Post

روہت نے بین الاقوامی کرکٹ میں 17000 رن مکمل کیے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان

2025-05-13
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
Next Post
روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا

روہت نے بین الاقوامی کرکٹ میں 17000 رن مکمل کیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.