منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-13
in کھیل
A A
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

نئی دہلی// ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے 14 سال تک سرخ گیند کے کھیل میں اپنا جلوہ بکھیرنے کے بعد بالآخر پیر کو ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا، اب کوہلی ہندوستان کے لیے صرف ون ڈے فارمیٹ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔
کوہلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لکھا، "ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بیگی بلیو پہننے کے 14 سال ہو گئے۔ سچ پوچھیں تو میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے اس طرح کے سفر پر لے جائے گا۔ اس نے مجھے آزمایا اور شکل دی، میں اسے زندگی بھر یاد رکھوں گا۔ انہوں نے کہا اس فارمیٹ سے دور جانا آسان نہیں ہے، لیکن یہ صحیح محسوس ہوتا ہے۔
کوہلی نے جون 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ ان کی شاندار بلے بازی کی بنیاد پر ہندوستانی ٹیم کو کئی اہم جیت حاصل کیں اور ہندوستان کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچا یا۔
انہوں نے کہا، ’’میں نے اس میں اپنا سب کچھ جھونک دیا ہے اور اس نے میری توقع سے کہیں زیادہ واپس کیا ہے۔ انہوں نے اپنی جرسی نمبر ’269‘ لکھا ‘سائننگ آف’۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کوہلی کا شکریہ ادا کیا۔ بورڈ نے لکھا: ٹیسٹ کرکٹ میں ایک دور ختم ہو گیا، لیکن میراث جاری رہے گی۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے ان کی شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 30 سنچریاں، 31 نصف سنچریاں اور سات ڈبل سنچریاں بنائیں۔ انہوں نے 123 ٹیسٹ میچوں کی 210 اننگز میں 46.85 کی اوسط سے 9230 رنز بنائے۔ اس دوران ان کا بہترین اسکور 254 ناٹ آؤٹ رہا۔ انہوں نے 68 میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی بھی کی، جس میں ہندوستان نے 40 جیتے اور 17 ہارے جبکہ 11 میچ ڈرا ہوئے۔
کوہلی نے 2016 اور 2019 کے درمیان شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس دور کے سب سے بااثر بلے باز کے طور پر ابھرے۔ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر 2017 اور 2018 میں سال کا بہترین ٹیسٹ کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اگرچہ 2020 کے اوائل میں ان کی فارم میں کمی آئی، لیکن انہوں نے 2023 میں دوبارہ واپسی کی۔ سفید جرسی میں انہوں نے آخری بار آسٹریلیا میں بارڈر-گواسکر ٹرافی میں کھیلاتھا۔ اس سیریز میں ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔
کوہلی نے مسکراتے ہوئے کہا، "میں اس کھیل کا، اپنے ساتھ کھیلنے والے ہرساتھی کا اور ہر اس شخص کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں، جس نے اس سفر میں مجھے سراہا۔ میں ہمیشہ مسکراتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کو دیکھوں گا۔”
قابل ذکر ہے کہ 10 مئی کو کوہلی نے بی سی سی آئی سے کہا تھا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونا چاہتے ہیں۔ بورڈ نے کوہلی سے کہا تھا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ بورڈ کے ایک اہلکار نے 11 مئی کو ان سے بات بھی کی۔ کوہلی نے گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ وراٹ اب ہندوستان کے لیے صرف ون ڈے فارمیٹ میں کھیلیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

Next Post

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان

2025-05-13
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
Next Post
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.