کلکتہ//گورنر کے پرنسپل سکریٹری کی تقرری کو لے کروزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور گورنر کے درمیان راج بھون میں چالیس منٹ تک میٹنگ ہوئی۔ ریاست کی طرف سے تین نام پہلے ہی راج بھون کو بھیجے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر تینوں ناموں میں سے کسی پر اتفاق نہیں کر رہے ۔ وزیر اعلیٰ اور گورنر نے آج اس پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ راج بھون کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے گورنر سے ر کچھ بلوں پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔
گورنر نے وائس چانسلر کی تقرری کا مسئلہ پہلے ہی حل کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اس معاملے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔