منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بخاری صاحب کے وعدے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-03-10
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

اپنے بخاری صاحب… الطاف بخاری صاحب گزشتہ تین برسوں سے ہم… ہم کشمیریوں سے اتنے وعدے کر چکے ہیں جتنے وعدے دہلی نے کشمیریوں سے گزشتہ تین صدیوں سے نہیں کئے ۔ ان جناب نے اتنے وعدے کئے کہ ان میں سے بیشتر یہ بھول بھی چکے ہوں گے اور… اور صاحب سچ تو یہ ہے کہ انہیں …ان وعدوں کو یاد رکھنے کی ضرورت بھی کیا ہے کہ … کہ بخاری صاحب ٹھہرے سیاستدان … اور انہوںنے جو وعدے کئے وہ کشمیریوں سے کئے ہیں … اس لئے ان وعدوں کو یاد رکھنے کی انہیں کوئی ضرورت بھی نہیں ہے کہ… کہ آج تک کشمیریوں سے وعدے کرنے پر کشمیریوں نے کسے پکڑ ا‘ کس کے گریبان میں ہاتھ ڈالا جو … جو اپنے بخاری صاحب کو کوئی ٹیشن ہو گی… بخاری صاحب !آپ بے فکر رہئے ‘ بغیر کسی خوف و خطر کے وعدوں پہ وعدے کئے جائے‘ہول سیل میں وعدے کیجئے… ہم بھی دیکھتے ہیں کہ کل کوآپ سے ان وعدوں کا کون حساب مانگے گا… کون ایسی گساخی کرے گا ۔آپ بے فکر ہو کر وعدے کیجئے اور ہول سیل میں کیجئے کہ… کہ یہ بھی سچ ہے کہ … کہ آپ ان وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے پابند بھی نہیں ہیں اور… اور اس لئے نہیں ہیں کہ… کہ آپ ان تمام وعدوں کواقتدار میں آنے سے مشروط کررہے ہیں اور… اور یہ بات آپ بھی جانتے ہیں کہ آپ اقتدار میں آنے والے نہیں ہیں… اور اس لئے نہیں ہیں کہ پھر بی جے پی کہاںجائیگی ‘ اپنے ڈاکٹر صاحب اور ان کے فرزند ارجمند کا کیا ہو گا‘ میڈم جی تو ریس میں ہے ہی نہیں … لیکن ان کے دل میں اقتدار میں آنے کی خواہش کا کریں گے کیا ؟بخاری صاحب !اس کا یہ مطلب نہیںہے اور بالکل بھی نہیںہے کہ آپ ہمت ہاریں گے… نہیں جناب آپ ایسا نہ کیجئے اور نہ ہم آپ کو ایسا کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں… بس اتنی سی دعا کیجئے گا کہ اللہ میاں آپ کو ایک بار اقتدار میں لائے … کسی بھی طرح ‘ چور دروازے سے ہی سہی … لیکن لائے ۔لوگوں سے ‘ کشمیریوں سے وعدے پورے کرنے کیلئے نہیں بلکہ انہیں ‘ ان وعدوں کو توڑنے کیلئے… اور ایک بار جب آپ اپنے وعدے توڑیں گے‘ انہیں پورا نہیں کریں گے … اللہ میاں کی قسم اُس دن لوگ… کشمیر کے لوگ آپ کو سیاستدان سمجھیں گے… ایک سنجیدہ اور پختہ سیاستدان ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردی کو ختم کرنے کےلئے دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی:دلباغ

Next Post

شعیب ملک پی ایس ایل 8 میں بدقسمت رہے ہیں : مصباح الحق

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
شعیب ملک نے شاہد آفریدی اور شعیب اختر کی دلچسپ کہانی سنادی

شعیب ملک پی ایس ایل 8 میں بدقسمت رہے ہیں : مصباح الحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.