ہفتہ, اپریل 1, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

پروپیگنڈا فاش فاش ہوا

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-03-08
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چھپا چھپی کاکھیل

مساجد میں ’سیاست ‘

چلئے صاحب یہ پروپیگنڈا بھی دم توڑ گیا… اپنی موت آپ مرگیا اور… اور اس کا سہرا اگر کسی کو جاتا ہے تو… تو اپنے ایل جی صاحب کو جاتا ہے… کسی اور کو نہیں‘ بالکل بھی نہیں ۔ایل جی صاحب نے جو کہا ‘ یوں تو یہ بات اور بھی کئی لوگوں نے کہی تھی… لیکن وہ سب چھوٹے لوگ تھے جو چھوٹے منہ بڑی بات کرتے تھے‘لیکن… لیکن جب یہی بات ایل جی صاحب نے کی تو… تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ … کہ اب واقعی میں ایسا ہونے والا ہے ۔ ایل جی صاحب نے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو بھارت کااٹوٹ انگ قرار دیا ہے… اور ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ …کہ اس حوالے سے پارلیمنٹ کی قرار داد کی شکل میں جو وعدہ کیا گیا تھا ‘ اسے جلد پورا کیا جائیگا … اسے جلد عملی شکل دی جائیگی ۔ ہمیں یقینا ایل جی صاحب کی بات پر یقین ہے اور… اور اس بات پر بھی کہ مودی جی کے ہو تے کچھ بھی ممکن ہے …لیکن … لیکن ہمیں اس پر بات نہیں کرنی ہے… بات اس پروپیگنڈا پر کرنی ہے جو کیا جارہا ہے … یہ پروپیگنڈ کہ ۵؍اگست ۲۰۱۹ کے دن جو کچھ بھی ہوا … اس کا صرف ایک ہی مقصد ہے اور… اور وہ یہ کہ مسلم اکثریتی کشمیر کو مسلم اقلیتی کشمیر میں بدل دینا… کہنے والوں کا کہنا تھا کہ مودی جی کو ۳۷۰ یا ۳۵؍ اے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی‘ دلچسپی اگر تھی ‘اگر ہے تو… تو وادی کو مسلم اقلیتی کشمیربنانے میں ہے…اور صاحب یہی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے… یہی بہتان لگایا جارہا ہے… ایسا پروپیگنڈا ‘ ایسا بہتان جسکی کوئی حقیقت نہیں … اور بالکل بھی ۔ اور ایل جی صاحب نے جو کہا انہوں نے ثابت بھی کردیا کہ… کہ یہ محض ایک پروپیگنڈا ہے اور… اور کچھ نہیں ۔اور اس بات کو سمجھنے کیلئے اپنے دماغ پر زیادہ زور دینے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے… پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی آبادی تقریباً۴۰لاکھ ہے اور… اور یہ چالیس کے چالیس لاکھ اللہ میاں کے فضل وکرم سے مسلمان ہیں… جب پاکستان کا زیر قبضہ کشمیر بھی اپنے کشمیر کے ساتھ مل جائیگا اور… اور جلد مل جائیگا تو… تو یہاں کی مسلم آباد میں مزید چالیس لاکھ کا اضافہ ہوگا… چالیس لاکھ کا اور یہ کوئی چھوٹی موٹی تعداد نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔اور کچھ لوگ ہیں جو مرکزپر کشمیری مسلمانوں کواقلیت میں بدلنے کا بے ہودہ اور احمقانہ الزام لگاتے ہیں… احمق کہیں کے ۔ ہے نا؟

 

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تائیوان ہماری ریڈ لائن، امریکہ عبور نہ کرے: چین

Next Post

ٹریفک حادثات، روزانہ اوسط تین کی ہلاکت

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

چھپا چھپی کاکھیل

2023-04-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

مساجد میں ’سیاست ‘

2023-03-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دین اور مسجد

2023-03-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ماہ صیام:’کمانے‘ کا مہینہ

2023-03-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

صبر…بس تھوڑ اصبرکرنا سیکھ لیجئے

2023-03-26
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

قدرت راہل گاندھی پر مہر بان

2023-03-25
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

بے چارے چاند کو بھی کنفیوژن

2023-03-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سمارٹ سٹی پروجیکٹ اور جی ۲۰ اجلاس

2023-03-22
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

ٹریفک حادثات، روزانہ اوسط تین کی ہلاکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.