ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آر سی بی اور جائنٹس کو پہلی جیت کی تلاش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-08
in کھیل
A A
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

ممبئی// اپنے پہلے دو میچ ہارنے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور گجرات جائنٹس ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں بدھ کو آمنے سامنے ہوں گے۔
پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر براجمان آر سی بی کی بالنگ ناتجربہ کار ہے ہی ، بلے بازوں نے بھی ٹیم کو اب تک مایوس کیا ہے۔ ممبئی کے خلاف پیر کے میچ میں کپتان اسمرتی مندھانا سے لے کر میگھن شوٹ تک تمام بلے بازوں نے اچھی شروعات کی لیکن کوئی بھی اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں۔
ممبئی کا سامنا کرنے سے پہلے اسمرتی نے کہا تھا کہ ٹیم کو اچھے اسکور تک لے جانے کے لیے ٹاپ آرڈر بلے باز کو آخر تک کریز پر رہنا ہوگا۔ جائنٹس کے خلاف، اسمرتی یہ ذمہ داری اپنے ہاتھ میں لینا چاہیں گی۔
آر سی بی کی نوجوان گیند باز جہاں اب تک مہنگی ثابت ہوئیں، وہیں تجربہ کار گیند بازوں کو بھی وکٹ حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اپنی پہلی جیت کی تلاش میں، آر سی بی اوپنر سوفی ڈیوائن کی جگہ آل راؤنڈر ڈین وین نیکرک کو ٹیم میں لایا جا سکتا ہے، جو اہم اوقات میں وکٹ لینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
دوسری جانب جائنٹس کو پہلے میچ میں اس وقت بڑا دھچکا لگا جب کپتان بیتھ مونی زخمی ہوگئیں۔ مونی کے آر سی بی کے خلاف کھیلنے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور جائنٹس کی قیادت اسنیہ رانا کو ہی سنبھالنی ہوگی۔ تاہم جائنٹس کے لیے کم گارتھ کی کارکردگی اچھی علامت ہے۔ گارتھ نے یوپی واریئرز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں پانچ وکٹ حاصل کئے، حالانکہ گریس ہیرس نے جائنٹس سے فتح چھین لی تھی۔ جب گارتھ کو دوسری تجربہ کار بالرز کی حمایت حاصل ہوتی ہے تو جائنٹس کی ٹیم کسی بھی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
بریبورن اسٹیڈیم میں بیٹنگ اب تک آسان رہی ہے، حالانکہ دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کپتان اسمرتی کے علاوہ، آر سی بی کو نچلے آرڈر میں آل راؤنڈر شرینکا پاٹل سے کچھ رنوں کی امید ہوگی۔ ممبئی کے خلاف 15 گیندوں پر 23 رنز بنانے پر شرینکا نے بہت اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ دھماکہ خیز وکٹ کیپر بلے باز ریچا گھوش نے اب تک کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کی ہے لیکن وہ زبردست جائنٹس بالنگ لائن اپ کے خلاف اہم ثابت ہوسکتی ہیں۔
جائنٹس کے لیے، ہرلین دیول اور دیالن ہیملتا نے اب تک بلے سے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان دونوں کے علاوہ ایشلے گارڈنر اور صوفیہ ڈنکلے بھی آر سی بی کی خراب گیند بازی کو نشانہ بنانا اور اپنی فارم میں واپس آنا چاہیں گی۔
جائنٹس ممکنہ الیون: سببھینینی میگھنا، صوفیہ ڈنکلے، سشما ورما (وکٹ کیپر)، ایشلے گارڈنر، دیالن ہیملتا، اینابیل سدرلینڈ، ہارلین دیول، اسنیہ رانا (سی)، کم گارتھ، مانسی جوشی، تنوجا کنور۔
آر سی بی ممکنہ الیون: اسمرتی مندھانا (کپتان)، ڈین وان نیکرک، ایلیس پیری، دیشا کاسات، ریچا گھوش (وکٹ)، ہیدر نائٹ، کنیکا آہوجا، میگن شوٹ، شرینکا پاٹل، پریتی بوس، رینوکا ٹھاکر سنگھ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قوم کی تعمیر میں کھیلوں کا اہم کردار: انوراگ

Next Post

نوجوانوں کا اعتماد کھونا ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے – پائلٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
نوجوانوں کا اعتماد کھونا ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے – پائلٹ

نوجوانوں کا اعتماد کھونا ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے - پائلٹ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.