جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’نظریاتی اور مالی مدد فراہم کرنے والوں کو بے اثر کیاجائیگا‘

اِنتظامیہ ‘پولیس ‘ فورسز منشیات اور دہشت گردی کے چیلنجوں سے جامع اَنداز میں نمٹنے کے لئے پُر عزم :لیفٹیننٹ گورنر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-04
in اہم ترین
A A
’نظریاتی اور مالی مدد فراہم کرنے والوں کو بے اثر کیاجائیگا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

کٹھوعہ//
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جموں کشمیر پولیس کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے‘ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردوں کو ’نظریاتی اور مالی‘ مدد فراہم کرنے والے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے پر زوردیا۔
سنہا نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر انتظامیہ کا مقدس فرض ہے کہ وہ عام آدمی کو محفوظ اور صحیح ماحول فراہم کرے۔
لیفٹیننٹ گورنرآج کٹھوعہ کے ایس پرتھن نندن سنگھ پولیس ٹریننگ سکول میں۲۹ ویں بی آر ٹی سی بیچ کے ریکروٹ کا نسٹیبلوں کی اٹیسٹیشن کم پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت کررہے تھے ۔
سنہا نے کہا’’ جموںوکشمیر پولیس کی دیانتداری ، لگن او رپیشہ ورانہ مہارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم ہے ۔ہم سب کو جموںوکشمیر پولیس کی طرف سے منشیات کی دہشت گردی سے نمٹنے اور قانون کی حکمرانی کو نافذ کرنے میں نمایاں کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے داخلی سلامتی کے چیلنجوںسے نمٹنے کیلئے مستقبل کے تیار پولیسنگ کی حکمت عملی پر زور دیا۔
سنہا نے کہا’’ یہ ہماری پولیس فورسز کیلئے مشکل وقت ہیں کیوں کہ آج دُنیا کو روایتی اور غیر روایتی خطرات کا سامنا ہے ۔ ہمیں دہشت گردوں کو نظریاتی اور مالی مدد فراہم کرنے والے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کیلئے چوکس اور پُر عزم رہنے کی ضرورت ہے ۔‘‘انہوں نے کہا کہ ایک مہذب معاشرے میں تخریبی عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج نارکو دہشت گردی معاشرے کیلئے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک بن چکی ہے ۔جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ ، جموںوکشمیر پولیس اور ہماری سیکورٹی فورسز منشیات اور دہشت گردی کے چیلنجوں سے جامع اَنداز میں نمٹنے کے لئے پُر عزم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عام آدمی کی اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے محفوظ اور صحیح ماحول فراہم کرنا ہمارامقدس فرض ہے۔
سنہا نے اِس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہا کہ بیچ میں اعلیٰ عہدے خواتین کانسٹیبلوں نے حاصل کئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں ظاہر کرتی ہے کہ ہمار ی خواتین کسی سے کم نہیں ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی جی پی دِلباغ سنگھ سے مزید کہا کہ وہ پولیس فورس میں خواتین کیلئے ریزرویشن کے کوٹہ کو بڑھانے پر غور کریں۔
ڈی جی پی دِلباغ سنگھ نے نئے بھرتیوں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ نے اَپنی تربیت کے دوران جو مہارتیں ، علم ، اَقدار حاصل کی ہیں وہ اِس عظیم پیشے میں آپ کی کیریئر کی بنیاد کے طور پر کام کریں گی۔
ڈی جی پی نے پولیس کی جدید کاری میں مسلسل تعاون کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔
ایس پی ایس پی ٹی ایس کٹھوعہ کے پرنسپل روپ راج نے تربیتی کورس کے دوران مختلف خصوصی ماڈیولز اور دیگر سرگرمیوں پر تربیتی پروگرام کے بارے میںبتایا۔
پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس سے اَپنے فرائض محنت اور دیانتداری سے سر اَنجام دینے کا حلف لیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے راشٹریہ سلامی لی اور شاندار پریڈ اور مارشل آرٹ کا مظاہرہ دیکھا ۔اُنہوں نے تربیتی کورس کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو بھی مبارک باد دی۔
آر / سی ٹی سنالی بھگت بہترین آل رائونڈر بن کر اُبھریں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ریکروٹ کانسٹیبلوں محترمہ سرلین کور، محترمہ سپنا سینی، محترمہ ہینا چودھری اور محترمہ نیتیکارا جپوت کو ان کی بہترین کارکردگی کے لئے اعزاز سے نوازا۔
پی ٹی ایس کٹھوعہ میں کل ۴۸۰ نئے بھرتی ہوئے جن میں ۴۹ خواتین بھرتی کانسٹیبل شامل ہیں ، نے آج اَپنی سخت تربیت مکمل کی ہے ۔ ۴۸۰ میں سے ۳۳۰ کانسٹیبل پہلے ہی ایس پی اوز ، ۳۲پیرو کاروں کے طور پر اور ۸۵کو ایس آر او کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔
اِس موقعہ پر سینئر سروس اور ریٹائرڈ پولیس و آرمی کے اہلکار ، پی آر آئی نمائندے اور پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کے کنبے کے اَفراد موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پراپرٹی ٹیکس اور انسداد تجاوزات مہم میں عام آدی کے مفادات کو تحفظ فراہم کیا جائیگا ‘

Next Post

جموں سری نگر ہائی وے دیکھ بھال کی وجہ سے بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
۵ گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بحال

جموں سری نگر ہائی وے دیکھ بھال کی وجہ سے بند

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.