منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

’ صبح کو وردی پہن کر اسکول جانے میں جو مزہ ہے وہ ٹیوشن جانے میں نہیں ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-02
in اہم ترین
A A
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

SRINAGAR, MAR 1 (UNI):- Students in uniforms were seen heading to respective schools very early in the morning as the School Education Department has changed school timing in Srinagar city from 9 a.m. to 2 p.m. on Wednesday. UNI PHOTO-3U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//
کشمیر میں بدھ کے روز طویل سرمائی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ۔
اسکولوں کے کھلنے کے ساتھ ہی جہاں سڑکوں اور گلی کوچوں میں کھوئی ہوئی سی رونق لوٹ آئی وہیں تعلیمی اداروں کی خاموشی بھی بچوں کی چہچہاہٹ سے ٹوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح شہر و دیہات میں مختلف النوع صاف وشفاف وردیوں میں ملبوس بچوں کو اپنے اپنے اسکولوں کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
بعض بچے اسٹافوں پر اپنے والد یا والدہ کے ہمراہ اسکول بس کا انتظار کرتے ہوئے دیکھے گئے تو بعض بچوں جن کے اسکول نزدیک ہی واقع ہیں، کو پیدل کاندھوں پر کتابوں کے نئے بیگ لدے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے اپنے اسکولوں کی طرف رواں دواں دیکھا گیا۔بچوں کے چہروں پر خوشی سے ان کی خوبصورتی اور معصومیت میں مزید چار چاند لگ گئے تھے ۔
مقتدیٰ مہدی نامی ایک طالب علم نے یو این آئی کو بتایا کہ طویل سرمائی چھٹیوں کے بعد اسکول جانا ہے ۔انہوں نے کہا’’ہم بہت خوش ہیں، وردی پہن کر اسکول جانا اور پھر وہاں اپنے اساتذہ کے سامنے بیٹھ کر پڑھنے میں ایک الگ ہی لطف ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ گرچہ کئی طلبا کے ساتھ چھٹیوں کے دوران بھی ملاقات ہوتی رہتی ہے لیکن ایسے بھی طلبا ہیں جن کے ساتھ چھٹیوں کے بعد اسکول میں ہی دوبارہ ملتے ہیں جس کا بہت ہی اشتیاق رہتا ہے ۔
ایک اور طالب علم نے کہا کہ صبح کو وردی پہن کر اسکول جانے میں جو مزہ ہے وہ ٹیوشن جانے میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسکول کا ماحول ہی کچھ الگ ہوتا ہے ۔
ناصر احمد نامی ایک استاد نے بتایا کہ بچے ہی ایک تعلیمی ادارے کی شان و شوکت ہیں ان کی غیر موجودگی میں اسکولوں میں سناٹا چھایا رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب بچے اسکول آتے ہیں تو ہر طرف بہار ہی بہار نظر آتی ہے ۔
متعلقہ حکام نے سرینگر میونسپل کونسل کے حدود میں آنے والے اسکولوں کے اوقات کار صبح کے نو بجے سے دو بجے تک مقرر کئے ہیں۔
صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے اس کے متعلق کہا کہ اسکول ٹائنمنگ میں تبدیلی اس لئے کی گئی ہے تاکہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جو کئی کام چل رہے ہیں، وہ ٹریفک جام کا باعث نہ جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے بچوں اور والدین کا تعاون ہمیں ملتا رہے گا تاہم اس سے جو انہیں زحمت اٹھانا پڑی ہے ہم اس کیلئے معذرت خواہ ہیں۔
بتادیں کہ امسال بچوں کو اسکول کھلنے کے ساتھ ہی پڑھائی شروع نہیں ہوگی بلکہ بچوں کو اپنی اپنی جماعتوں کے سالانہ امتحانات میں حصہ لینا ہوگا۔
حکومت نے جموں وکشمیر میں بھی نومبر دسمبر کے بجائے مارچ تعلیمی سیشن شروع کیا ہے ۔
وادی میں پرائمری اسکول یکم دسمبر۲۰۲۲سے ہی سرمائی تعطیلات کیلئے بند ہوئے تھے جبکہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک۱۲دسمبر سے اور نویں سے بارہویں جماعت تک ۱۹دسمبر سے سرمائی تعطیلات شروع ہوئی تھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’سرینگر میں جاری سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے پڑے‘

Next Post

جودہلی میں اپنی جائیدادوں پر ۵۰ہزار روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں وہ یہاں ایک ہزار پرا پر ٹی ٹیکس دینے کیلئے تیار نہیں:سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
گوجروں‘ بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں:سنہا

جودہلی میں اپنی جائیدادوں پر ۵۰ہزار روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں وہ یہاں ایک ہزار پرا پر ٹی ٹیکس دینے کیلئے تیار نہیں:سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.