سرینگر/28فروری
شمالی کشمیر کے بارہ مولہ میں پٹن ہامرے ریلوے سیکشن میں منگل کی صبح ایک شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانہال سے بارہ مولہ تک چلنے والی ریل گاڑی نے منگل کی صبح پٹن ہامرے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک نامعلوم شخص کو ٹکر ماری۔
ذرائع نے کہاکہ زخمی شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت کے لئے پولیس نے کارروائی شروع کی ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔