ہفتہ, اپریل 1, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

مینک ریسٹ آف انڈیا کی کپتانی کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-28
in کھیل
A A
قسمت نے ہمارا ساتھ دیا اور ہمیں وہ وکٹیں رن آؤٹ کی صورت میں ملی: میانک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امید ہے کہ ائیر اس سال کھیل سکیں گے: کوچ چندرکانت

یوراج کی سنچری سے آتمارم سناتن دھرم فائنل میں

ممبئی//) کرناٹک کے سلامی بلے باز اور کپتان مینک اگروال یکم مارچ سے شروع ہونے والے ایرانی کپ میچ میں ریسٹ آف انڈیا کی قیادت کریں گے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جئے شاہ نے پیر کو اس کا اعلان کیا ریسٹ آف انڈیا ٹیم گوالیار کے روپ سنگھ اسٹیڈیم میں رنجی ٹرافی 2021-22 کی چیمپئن مدھیہ پردیش کا سامنا کرے گی۔ یہ میچ پہلے اندور میں ہونا تھا لیکن ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کو اندور منتقل کرنے کی وجہ سے ایرانی کپ کو گوالیار منتقل کرنا پڑا۔
شاہ نے بتایا کہ سرفراز خان بائیں انگلی میں ہیئر لائن فریکچر کی وجہ سے سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ آل انڈیا سلیکشن کمیٹی نے بابا اندرجیت کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔
حال ہی میں ختم ہونے والی رنجی ٹرافی میں مینک سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ ان کے ساتھ ابھیمنیو ایشورن اننگ کا آغاز کریں گے۔ دونوں ہی کھلاڑی ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مینک نے ہندوستان کے لیے اپنا آخری میچ گزشتہ سال جون میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔ ایشورن کو دسمبر 2022 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، حالانکہ انھیں الیون میں موقع نہیں ملا۔
سدیپ کمار گھرامی، یشسوی جیسوال، بابا اندرجیت اور یش دھل ریسٹ آف اندیا کے ٹاپ آرڈر کو طاقت فراہم کریں گے۔ اس سال رنجی ٹائٹل جیتنے والی سوراشٹرا کی ٹیم سے صرف وکٹ کیپر-اوپنر ہاروک دیسائی اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز چیتن سکاریا کو ریسٹ آف انڈیا اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ سوراشٹرا کے کپتان جے دیو انادکٹ آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہیں، اس لیے انہیں ریسٹ آف انڈیا میں جگہ نہیں دی گئی۔
ریسٹ آف انڈیا کی ٹیم: مینک اگروال (کپتان)، ابھیمنیو ایشورن، یشسوی جیسوال، یش دھل، بابا اندراجیت، اپیندر یادو (وکٹ کیپر)، اتیت سیٹھ، سوربھ کمار، ہاروک دیسائی، نودیپ سینی، مکیش کمار، چیتن سکاریا، آکاش دیپ، مینک مارکنڈے، پلکیت نارنگ، سدیپ کمار گھرامی۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستانی پچوں پر دفاع پر انحصار کرنے کی ضرورت ہے: بھرت

Next Post

ایلیکس ہیلز بنگلادیش کیخلاف سیریز سے دستبردار ہوگئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امید ہے کہ ائیر اس سال کھیل سکیں گے: کوچ چندرکانت
کھیل

امید ہے کہ ائیر اس سال کھیل سکیں گے: کوچ چندرکانت

2023-03-30
اپنی ڈیبیو اننگز سے پہلے رات بھر سو نہیں سکا تھا: یووراج سنگھ
کھیل

یوراج کی سنچری سے آتمارم سناتن دھرم فائنل میں

2023-03-30
جیمز اینڈرسن کا اس عمر میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے، نسیم شاہ
کھیل

نسیم شاہ سے میچ کے دوران مداح کا دلچسپ سوال

2023-03-30
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

بمراہ کی غیر موجودگی نوجوانوں کے لیے چمکنے کا ایک موقع ہے: باؤچر

2023-03-30
اسپین ماسٹرز: کدامبی دوسرے راؤنڈ میں، ساتوک-چراغ باہر
کھیل

اسپین ماسٹرز: کدامبی دوسرے راؤنڈ میں، ساتوک-چراغ باہر

2023-03-30
راشد زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں
کھیل

راشد ٹی ٹوئنٹی کے سرفہرست گیندباز بنے

2023-03-30
کرکٹ شائقین نے بابر اعظم پر تنقید کرنیوالے شاہد آفریدی کی کلاس لے ڈالی
کھیل

عبدالرزاق نے ویرات کوہلی کو بابر اعظم سے زیادہ فٹ قرار دیدیا

2023-03-29
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ونڈیز نے اپنی شکست کا سلسلہ ختم کیا
کھیل

کرائسٹ چرچ ون ڈے بارش کی نذر، سری لنکا کا ورلڈ کپ کوالیفائی مشکل

2023-03-29
Next Post
آسٹریلیا غیرجانبدار پچوں پر جیتے گا: ہیلی

ایلیکس ہیلز بنگلادیش کیخلاف سیریز سے دستبردار ہوگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.