جموں//
جموںکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو میں ہفتے کی صبح سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ اُس کا ساتھی شدید طورپر زخمی ہوا۔
اطلاعات کے مطابق کشتواڑ کے چھاترو گوری نالہ میں سنیچر کی صبح لوڈ کیرئیر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر نالے میں جاگرا جس کے نتیجے میں اُس میں سوار دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت عبدالرشید نائیک ساکن ملک پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔