بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

تعلیمی نظام کو مزید عملی اور صنعت پر مبنی بنانے کے لیے بجٹ: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-26
in قومی خبریں
A A
وزیراعظم مودی نے ملک بھر میں کووڈ کی صورتحال اور ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اگلے مالی سال کے بجٹ کو تعلیمی نظام کو زیادہ عملی اور صنعت پر مبنی بنا کر اس کی بنیاد کو مضبوط کرنے والا قرار دیا اور کہا کہ ہنر مندی اور ترقی ہندوستان کے امرت کال کے دران دو اہم وسیلے ہیں اور یہ نوجوان ہی ہیں جو ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کے ساتھ ملک کے امرت یاترا کی قیادت کر رہے ہیں۔
مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کیے جانے والے اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے تجاویز اور خیالات کو مدعو کرنے کے لیے حکومت کے ذریعہ منعقد بجٹ کے بعد 12 ویبیناروں میں سے یہ تیسرا ویبینار ہے ۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ نمایاں کیا کہ ہنر مندی اور ترقی، ہندوستان کے امرت کال کے دوران دو اہم وسیلہ ہیں اور یہ نوجوان ہی ہیں جو ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب لے کر ملک کی امرت یاترا کی قیادت کر رہے ہیں۔ امرت کال کے پہلے بجٹ میں نوجوانوں اور ان کے مستقبل پر دیئے جانے والے خصوصی توجہ کو نمایاں کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کا بجٹ تعلیمی نظام کو زیادہ عملی اور صنعت پر مبنی بنا کر اس کی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے ۔ وزیر اعظم نے گزشتہ برسوں میں تعلیمی نظام میں لچک کے فقدان پر افسوس کا اظہار کیا اور اس میں تبدیلیاں لانے کے لیے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘ نوجوانوں کی فطری صلاحیتوں اور مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم اور ہنرمندی کو ایک نئی سمت دی جا رہی ہے ۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر تعلیم اور ہنر مندی دونوں پر یکساں زور دیا جا رہا ہے اورانہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس پہل سے اساتذہ کا تعاون ملا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کے قواعد و ضوابط کے بوجھ سے طلباء کو آزاد کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبوں میں مزید اصلاحات کرے گی۔
کووڈ کی وبا کے دوران تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی نئی قسم کے کلاس روم بنانے میں مدد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان اقدامات پر غور کر رہی ہے جو ‘ہرمقام سے علم تک رسائی’ کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ‘سوئم ’ نامی ای لرننگ پلیٹ فارم کی مثال دی جس کے 3 کروڑ ممبران ہیں۔ انہوں نے اس امکان کا اشارہ دیا کہ ورچوئل لیبارٹریز اور قومی ڈیجیٹل لائبریریاں علم کا ایک وسیع ذریعہ بن رہی ہیں۔ انہوں نے ڈی ٹی ایچ چینلوں کے ذریعے مقامی زبانوں میں پڑھنے کے مواقع کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ملک میں ایسے بہت سے ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات ہو رہے ہیں، جنہیں نیشنل ڈیجیٹل لائبریری سے زیادہ طاقت ملے گی ۔‘‘ مستقبل کے اقدامات ہماری تعلیم، ، ہنر مندی اور علم و سائنس کے پورے منظرنامہ کو بدل دیں گے ،” وزیر اعظم نے کہا،‘‘اب ہمارے اساتذہ کا کردار کلاس رومز تک محدود نہیں رہے گا۔’’انہوں نے ذکر کیا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے لئے مختلف طرح کے تدریسی مواد موجود ہو جائیں گے ، جو گاوں اور شہری اسکولوں کے درمیان فاصلہ ختم کرتے ہوئے اساتذہ کے لیے مواقع کے نئے باب کھولیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی پیر کو کرناٹک کا دورہ کریں گے ، بیلگاوی سے کسان سمان کی اگلی قسط جاری کریں گے

Next Post

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
Next Post
شام میں 40 گھنٹے کی کارروائی کے بعد پورے خاندان کو بچا لیا گیا

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.