بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

پاکستان کو بھی مودی جی چاہئے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-02-24
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسان نسخہ !

ڈونالڈ ٹرمپ !

لوگ کہتے تھے… ہم نہیں اور ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ ہم نہیں … بلکہ لوگ کہتے تھے کہ اپنے مودی جی کو سرحدپار پسند نہیں کیا جاتا ہے… بالکل بھی نہیں کیا جاتا ہے… لوگ ایسا کیوں کہتے تھے ‘ ہم نہیں جانتے ہیں‘ بالکل بھی نہیں جانتے ہیں… ہم صرف اتناجانتے ہیں کہ خان … عمران خان نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ وہ مودی جی کو پسند نہیں کرتے ہیں… صرف تاثر ‘حقیقت میں کیا ایسا ہی تھا ‘ ہم یہ بھی نہیں جانتے ہیں… کہ … کہ اگر ہم کچھ جانتے ہیں تو… تو یہ ایک بات جانتے ہیں کہ پاکستان میں کسی نوجوان کاکہنا ہے …یہ کہنا ہے کہ انہیں عمران خان چاہئے ‘ نواز شریف چاہئے ‘ مرحوم مشرف اور نہ مقتولہ بے نظیر بٹھو چاہئے … اگر انہیں کوئی چاہئے تو… تو مودی جی چاہئے … اتنا ہی نہیں ‘ یہ نوجوان اس بات پر بھی افسوس کرتا ہے کہ ۱۹۴۷ میں بھارت دیش کی تقسیم کیوںہو ئی اور پاکستان کیوں بنا کہ … کہ پاکستان اسلام کے نام پربن گیا … بن تو گیا لیکن… لیکن اس ملک میں اسلام دور دورتک دکھائی نہیں دیتا ہے… اب سوال یہ ہے کہ یہ نوجوان مودی کو کیوں پسند کرتا ہے… اسے کیوں چاہتا ہے… تو اس کا جواب بھی وہ خود ہی دیتا ہے… یہ کہہ کر دیتا ہے کہ … کہ اگر مودی جی پاکستان کے وزیر اعظم ہو تے … یا اگر بھارت کی تقسیم نہیں ہو ئی ہو تی تو… تو یہ بھی… یعنی عام پاکستانی بھی ٹماٹر ۲۰ روپے کلو‘مرغ ۱۵۰ روپے کلواور پیٹرول ۵۰ روپے لیٹر خرید لیتے… اس نوجوان کی بات سے اگر کوئی بات ہمیں سمجھ میں آتی ہے تو… تو یہ ایک بات آتی ہے کہ کم بخت پاپی پیٹ کے آگے باقی سارا کچھ ‘ ذاتی پسند نا پسند کوئی معنی نہیں رکھتی ہے… بالکل بھی نہیں رکھتی ہے ۔ پاکستان کے ناکام اور نا اہل لیڈروں اور حکمرانوں کی وجہ سے ہمسایہ ملک کے بازاروں میں آگ لگی ہو ئی ہے… مہنگائی اپنی بلند ترین سطح پر ہے … لوگوں کی قوت خرید دم توڑ رہی ہے…ہمسایہ ملک میں دہشت گردی ایک بار پھر سراٹھا رہی ہے اور… اور جب حالات ایسے ہوں اور… اور ان مخدوش حالات میں بھی اس ملک کے سیاستدان اور لیڈر سیاست کریں ‘ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی جانب توجہ نہ دیں تو… تو مودی جی … جیسے بھارت کے مقبول ترین لیڈر اور وزیر اعظم تو یاد آنے ہی ہیں… ایسے ہی لیڈر کی تمنا کرنا تو فطری بات ہے اور… اور سو فیصد ہے ۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غریب اور پسماندہ افراد پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ:ڈاکٹر مہتا

Next Post

کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کے یومِ تاسیس پر جشن

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
Next Post
کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی

کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کے یومِ تاسیس پر جشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.