جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

معافی مانگئے اورچلتے بنئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-10
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

تحریر:ہارون رشید شاہ
جب آپ یہ کالم پڑ ھیں گے تو اس وقت تک پاکستان کے وزیر اعظم‘عمران خان صاحب نے اپنی قوم سے ایک اور خطاب کیا ہو گا… عدم اعتماد کے ووٹ سے ایک دن قبل اپنے اس ممکنہ آخری خطاب میں خان صاحب کیا کہیں گے اور … اور کیا نہیں ‘ ہم نہیں جانتے ہیں… بالکل بھی نہیں جانتے ہیں… لیکن… لیکن اگر ان میں غیرت … تھوڑی سی بھی غیرت ہوگی ‘ اگر یہ حقیقی معنوں میں ایک کھلاڑی رہے ہوں تو… تو انہیں قوم کے نام اپنے اس خطاب میں مستعفی ہو نے کا اعلان کرنا چاہئے اور … اور قوم سے معافی بھی مانگنی چاہئے ۔وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ خان صاحب آخری گیند تک کھیلیں گے ‘ ہم بھی ان کی اس بات سے اتفاق کرتے کہ کھیل آخری گیند تک کھیلنا چاہئے … لیکن ۳؍ اپریل کو خان صاحب اور ان کے حواریوں نے جو کیا … اس کے بعد یہ کہنا کہ آخری گیند تک کھیل‘ کھیلا جائیگا ‘ کم از کم خان صاحب کو زیب نہیں دیتا ہے… اور بالکل بھی نہیں دیتا ہے ۔بہتر یہی ہو گا کہ خان صاحب مستعفی ہوں اور… اور متحدہ اپوزیشن کو حکومت بنانے کا موقع دیں ۔رہی بات کہ خان صاحب کو قوم سے معافی کیوں مانگنی چاہئے تو… تو صاحب اس بات کا جواب بھی بالکل آسان ہے اور … اور وہ یہ ہے کہ جس طرح انہوں اور ان کے حواریوں نے ملک کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا ‘ اسے توڑ اور اپنے حق میں مروڑا …اسے دیکھ کر تو خان صاحب اور ان کے حواریوں پر غداری کا مقدمہ دائر ہونا چاہئے ‘ لیکن… لیکن ایسا ہونے سے پہلے انہیں معافی مانگنی چاہئے ۔ اور اس لئے بھی مانگنی چاہئے کہ خان صاحب نے اپنے ملک کے لوگوں کی توقعات کا خون… شب خون کیا۔فوج کی مکمل حمایت اور آشیر واد سے اقتدار میں آنے کے پہلے دن سے خان صاحب کا ایک ہی ایجنڈا تھا … ایک نکاتی ایجنڈا ‘ اپنے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بھرنا ‘ ان کیخلاف مقدمات دائر کرنا … خان صاحب نے اپنی ساری توانا ئی اسی ایک بات پر لگادی … اس لئے ان کے پاس لوگوں کیلئے کام کرنے ‘ ان کے مسائل حل کرنے ‘ ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرنے کا وقت ہی نہیں ملا اور… اور اس سب کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے ۔خان صاحب نے’ نیا پاکستان ‘بنانے کا وعدہ کیا تھا اور … اور آئین کو توڑ کر ‘اس سے انحراف کرنا ہی ان کا ’نیا پاکستان‘ تھا … لیکن … لیکن سپریم کورٹ آڑے آگئی اوران کا ’نیا پاکستان ‘ کا نعرہ خواب ہی رہا۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیاحوں کی ریکارڈ توڑ آمد

Next Post

راشد زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
راشد زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں

راشد زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.