بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر میں تین شر پسند نوجوان گرفتار، میڈیا پرسنز کو دھمکاتے تھے :پولیس

گزشتہ سال لالچوک میں ترنگا لہراکر پارٹی معرض وجود میں لائی /’اب ملک مخالف بیان بازی کی ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-17
in اہم ترین
A A
سرینگر میں تین شر پسند نوجوان گرفتار، میڈیا پرسنز کو دھمکاتے تھے :پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

سرینگر//
پولیس نے میڈیا سے وابستہ افراد کو دھمکانے اور قوم مخالف بیان دینے کے الزام میں تین خود ساختہ لیڈروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
سرینگر پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’’تین شر پسندوں سہیل خان‘ ندیم شفیع راتھر اور عمر مجید وانی کو گرفتار کیا گیا وہ خود ساختہ لیڈر تھے ‘‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا’’وہ میڈیا سے وابستہ افراد کو ڈرا دھمکا رہے تھے اور انہوں نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران قوم مخالف بیان بھی دیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس بھی درج کیا گیا۔
گزشتہ برس معرض وجود میں آنے والی سیاسی جماعت ’عوامی آواز پارٹی‘ سے یہ تینوں لوگ تعلق رکھتے ہیں۔ جہاں خان پارٹی کے صدر ہیں اور اس وقت سرینگر کے ایچ ایم ٹی علاقے میں رہتے ہیں۔ وہیں راتھر پارٹی کے سیکریٹری ہیں اور سرینگر کے ملورا علاقے میں رہتے ہیں۔ اور پیشہ سے انجینئر ہیں اور پارٹی کے مشیر ہیں اور سرینگر میں ہی رہتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پارٹی، گزشتہ برس ۲۶ جنوری کو لال چوک کے گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرا کر منظر عام پر آئی تھی اور تب سے لیکر آج تک مختلف معاملات پر سرینگر میں احتجاج کیے اور بیان دیے ہے۔
گزشتہ روز اس پارٹی نے صحافیوں کو پریس کانرنس کے لیے دعوت نامہ بھیجے گئے، تاہم پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کو پارٹی کی جانب سے ہدایت دی گئی ’’ہمارے بیانات کی خبر نہ بنائی جائے‘‘۔ یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی سیاسی جماعت نے اپنے بیانات کو شائع نہ کرنے درخواست کی ہو۔
گزشتہ روز پارٹی کے ان تین اراکین نے سرینگر کے مائسمہ علاقے میں انہدامی کارروائی کے خلاف احتجاج کیا اور پھر مبینہ طور پر ملک مخالف بیانات بھی دیئے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اْنہوں نے کہا کہ ’’یہاں تعینات افسران بدعنوان ہیں اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی انتظامیہ کو انہدامی کارروائی روکنے چاہیے ورنہ ٹھیک نہیں ہوگا‘‘۔
اس حوالے سے ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ’’ان لوگوں نے گزشتہ روز احتجاج کیا اور پھر صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کی، اْن کو دھمکی بھی دی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ انہوں نے ملک کی سالمیت کے خلاف نعرے دئے۔ کشمیر کو بھارت کا حصہ نہیں مانا۔ اس سب کے بعد اْنہوں نے وادی کے حالات خراب کرنے کی دھمکی بھی دی، جس کی وجہ سے اْن کو گرفتار کیا گیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید کارروائی جاری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’کشمیری پنڈ جلد اپنے آبائی وطن لوٹیں گے‘

Next Post

مہا شیویاترا :محکمہ فشریز کے خصوصی ٹراوٹ مچھلیوں کے سیل پوائنٹس قائم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post
مہا شیویاترا :محکمہ فشریز کے خصوصی ٹراوٹ مچھلیوں کے سیل پوائنٹس قائم

مہا شیویاترا :محکمہ فشریز کے خصوصی ٹراوٹ مچھلیوں کے سیل پوائنٹس قائم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.