سرینگر//
پولیس کا کہنا ہے کہ سرینگر کے قمر واری علاقے میں جمعرات کو گولیوں جیسی آوازیں سنائی دینے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔
سری نگر پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’’قمر واری علاقے میں گولیوں جیسی آوازیں سنی گئیں حقائق جاننے کیلئے پولیس کی ایک ٹیم علاقے میں موجود ہے ‘‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔