جمعرات, ستمبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پلوامہ حملے کے بعد وادی میں حالات بہترہوئے ہیں:بھاٹیہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-15
in اہم ترین
A A
پلوامہ حملے کے بعد وادی میں حالات بہترہوئے ہیں:بھاٹیہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

پلوامہ//
سی آر پی ایف کاکہنا ہے کہ لیتہ پورہ میں چار سال پہلے ہو ئے خود کش حملے ‘ جس میں ۴۰ سے زائد فورسز اہلکار مارے گئے تھے‘ کے بعد جموں کشمیر کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔
منگل کو ان اہلکاروں کی چوتھی برسی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل ‘ایم ایس بھاٹیہ نے بتایا کہ پلوامہ حملے کے بعد سی آر پی ایف کے جوانوں کا جزبہ بڑھ گیا ہے اور عسکریت بہت حد تک کمزور ہوگئی ہے کیونکہ اس حملے کے بعد عسکریت مخالف حملوں میں نہ صرف تیزی لائی گئی بلکہ او جی ڈبلیوز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے اور انٹلیجنس گروپ کو مضبوط کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آج لیتہ پورہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی ہے اور جاں بحق اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے وہیں آج پلوامہ میں دن بھر مختلف پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔ اہلکاروںکو خراج پیش کرنے کے بعد ایک میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
بھاٹیہ نے کہا کہ کشمیر میں سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان ’بہترین‘ ہم آہنگی ہے اور’ہم وادی کشمیر سے دہشت گردی کا صفایا کرنے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں‘۔
سی آر پی ایف کے آئی جی نے کہا ’ہم دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کے خلاف کام کر رہے ہیں اور بالائی زمین ورکروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو دہشت گردوں کو رسد اور پناہ فراہم کرتے ہیں۔’’ ہم انہیں وہ موقع نہیں دے رہے ہیںجہاں وہ کسی بھی منصوبے کو عملی جامہ پہنا سکیں‘۔
بھاٹیہ نے کہا کہ سی آر پی ایف نے ہتھیاروں اور آلات کو جدید بنانے کی سمت میں مختلف اقدامات کیے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ دہشت گرد پلوامہ جیسا دوسرا حملہ کرنے میں کامیاب نہ ہوں۔
سی آر پی ایف کے آئی جی نے کہا ’’جدیدیت کا کام جاری ہے۔ قومی شاہراہ کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے چوبیس گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔ ہم ڈرون استعمال کر رہے ہیں اور ہائی وے کے ساتھ ۱۲ سٹیشن ہیں۔ ہم نے (لینڈ) مائن پروف گاڑیاں اور بلٹ پروف گاڑیاں بھی شامل کی ہیں۔ اس کا اثر زمین پر دیکھا جا سکتا ہے‘۔
گزشتہ سال کشمیر میں اقلیتی برادریوں کے افراد کی ہلاکتوں پر بھاٹیہ نے کہا’’کسی غیر مسلح شخص کو نشانہ بنانا بزدلی کی علامت ہے۔ہم علاقے پر برتری قائم کر رہے ہیں۔ ہم اقلیتوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلوامہ دہشت گردانہ حملے میںملوث۱۹ میں سے۸ دہشت گرد مارے گئے‘۷گرفتار:کمار

Next Post

کشمیر بدل گیا ہے ‘امن پوری طرح سے واپس لوٹ آیا ہے:پرمانک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل
اہم ترین

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

2026-09-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

2026-09-02
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
اہم ترین

شہباز شریف بھی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت موقف

2026-09-02
جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل
اہم ترین

جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل

2026-09-02
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

جموں و کشمیر کے گلیشیئرز بھی خطرے کی زد میں‘ ۲۷ گلیشیائی جھیلوں کوخطرہ

2026-09-02
اہم ترین

ایس ایس بی کی۲۸۶۳؍اسامیوں  کیلئے آن لائن درخواستیں طلب

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
Next Post
کشمیر بدل گیا ہے ‘امن پوری طرح سے واپس لوٹ آیا ہے:پرمانک

کشمیر بدل گیا ہے ‘امن پوری طرح سے واپس لوٹ آیا ہے:پرمانک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.