جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پلوامہ میں جیش محمد کے دو جنگجو معاونین گرفتار

اسلحہ و گولہ بارود بر آمد‘جو علاقے میں تقسیم کرنا تھا:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-14
in اہم ترین
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر//
پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جیش محمد سے وابستہ دو جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ علاقے میں ہتھیاروں کی ترسیل کے متعلق ایک مخصوص اطلاع موصول ہونے پر پلوامہ پولیس اور فوج کی۵۵آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی اور انہیں مختلف مشکوک مقامات پر خفیہ انداز میں تعینات کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن لتر کے حد اختیار میں آنے والے نائینہ بٹ پورہ علاقے میں سکوٹی پر سوار دو مشکوک افراد کو بیگ لے کے گھومتے دیکھا گیا۔
ان کا کہنا تھا’’خفیہ ٹیم نے کارروائی انجام دیتے ہوئے دونوں کو پکڑ کر ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’مشتبہ افراد میں سے ایک نے اپنا نام شوکت احمد ڈگو ولد عبدالوہاب ڈگو ساکن نینہ جو پیشے سے ایک ڈرائیور ہے ، کے طور پر ظاہر کیا دوسرا اس کا قریبی رشتہ دار ہے جو نو عمر لڑکا ہے ، وہ سیٹھار کا رہنے والا ہے ‘‘۔
پولیس بیان میں کہا گیا’’شوکت احمد نے پوچھ تاچھ کے دوران انکشاف کیا کہ وہ سینٹرل جیل راجوری میں بند جنگجو اعانت کار فردوس احمد بٹ ولد عبدالاحد بٹ ساکن نائینہ کے ساتھ رابطے میں تھا‘‘۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ شوکت احمد جیش محمد نامی جنگجو تنظیم کے لئے کام کرتا تھا اور جو اسلحہ و گولہ بارود اس کی تحویل سے بر آمد کیا گیا وہ اس کو علاقے میں تقسیم کرنا تھا تاکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملے انجام دئے جاسکیں۔
بیان کے مطابق بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں ۲۵چینی گرینیڈ‘ ایک پستول‘دو پستول میگزین‘۲۳۰پستول کارٹریج‘۱۰؍اے کے میگزین اور۳۰۰؍اے کے کارٹریج شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بجٹ اجلاس:پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی۱۳مارچ تک ملتوی

Next Post

وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
منفی۴ء۳:سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات

وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.