کراچی//
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ تیاری اچھی ہے، کیمپ کو انجوائے کیا اور خوب ٹریننگ کی۔
جیو نیوز سے گفتگو میں فخر زمان نے کہا کہ کپتان شاہین آفریدی نے محمد رضوان سمیت ملتان سلطانز کے ٹاپ آرڈرز کے لیے حکمت عملی تیار کی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کی اسٹرینتھ کا سب کو علم ہے، اوس کا ملتان میں زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا۔
فخر زمان نے مزید کہا کہ ملتان میں کھیلنے کا تجربہ سب کو ہے، کنڈیشنز سے مقامی کھلاڑی واقف ہیں مشکل نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ انجری سے واپسی پر پلان کے مطابق تیاری کی ہے۔ امید ہے جو محنت کی ہے اس کی وجہ سے پرفارمنس بھی ہو گی۔
لاہور قلندرز کے بیٹرز نے یہ بھی کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے لاہور قلندرز کو بہت میچز جتوائے ہیں، پی ایس ایل 8 میں بھی یہ اپنی کارکردگی دہرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ اچھی ہے، شاہین آفریدی اور حارث رؤف جان مارتے ہیں جس کا فائدہ ہوتا ہے۔
فخر زمان نے کہا کہ پی ایس ایل کی تیاری بہت اچھی ہے، کیمپ میں انجوائے کیا، خوب ٹریننگ کی ہے۔ امید ہے اچھے مومنٹم کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کریں گے۔