پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مودی جی !ہمسایہ کی مددکیجئے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-02-14
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

اب صاحب ہیں تو ہمسایہ ہی… لاکھ کوششیں کیجئے پھر بھی آپ اس حقیقت کو بدل سکتے ہیں اور نہ اس سے آنکھیں چرا سکتے ہیں ۔اس لئے ہمسایہ ہو نے کے ناطے ہماری بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں ‘ جنہیں ہمیں نبھانا چاہئے … وہ کیا ہے کہ اچھا نہیں لگتا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں لگتا ہے کہ ہم یہاں پیٹ بھر کے کھائیں اور ہمسایہ کا بچہ بھوکے پیٹ سوجائے… ہمیں یہاں ضرورت کی ہر ایک چیز میسر ہو ‘ ضرورت کیا آسائش کی چیز یںبھی دستیاب ہوں اور ہمسایہ بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے بھی ہاتھ پیر مارتا پھرے … اچھا نہیں لگتا ہے کہ ہم سوٹ بوٹ پہن کر نکلیں ‘ دنیا کو خیرات بانٹتے چلیں اور… اور ہمسایہ کشکول لے کر پھرے … اچھا نہیں لگتا ہے … یہ سب اچھا نہیں لگتا ہے کہ بات تو آخر ہم پہ ہی آئیگی نا اور … اور اس لئے آئیگی کیوں ہم ٹھہریں اس کے ہمسایہ ۔ہمیں یقین ہے کہ مودی جی کے ذہن میں اس بارے بھی ضرور کچھ نہ کچھ چل رہا ہو گا ‘ لیکن… لیکن چونکہ انہیں اور بھی دوسرے بڑے بڑے کام کرنے ہو تے ہیں… اس لئے وقت بھاگا جارہا ہے اور… اور تیزی سے بھاگا جارہا ہے… اس سے پہلے کہ ہمسایہ ملک پاکستان ‘ دیوالہ ہونے کا رسمی اعلان کرے … مودی جی کو آگے آنا چاہئے اور… اور دل کھول کر پاکستان کی مدد کرنی چاہئے اور… اور اس لئے کرنی چاہئے کیونکہ وہ ہمسایہ جو ٹھہرا ۔مانتے ہیں اور جانتے بھی کہ یہ عام ہمسایوں جیسا نہیں ہے … یہ شریر ہے‘ شرارت اس کے جسم و جان میں ہے ‘ رگ و پے میں ہے ‘اس میں حسد ہے ‘ جلن ہے‘ تعصب ہے ‘ غصہ اور نفرت ہے‘دشمنی بھی ہے…لیکن… لیکن ہے تو ہمسایہ ۔ایسا ہمسایہ جو لاکھ جتن کرکے بھی اپنے پاؤںپر کھڑا نہیں ہو پا رہا ہے… جس کے ہاتھ میں ہمیشہ کشکول رہا ہے ‘ جو ہمیشہ دوست ممالک سے بھیک مانگتا آیا ہے اور… اور آج بھی یہ اسی مقام پر کھڑا ہے… فرق صرف یہ ہے کہ آج اسے کوئی بھیک دینے کیلئے تیار نہیں ہے… حتیٰ کہ آئی ایم ایف تک راضی نہیں ہو رہا ہے …اور بالکل بھی نہیں ہو رہا ہے ۔ مودی جی ! اس سے پہلے کہ دیر نہیں بلکہ بہت دیر ہو جائے ‘اوپر والے نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے… اس میں سے تھوڑا بہت اگر آپ اس ہمسایہ ملک کو دیں تو… تو اس ملک کی مائیں آپ کواور ہمیں دعائیں دیں گی اور… اور سو فیصد دیں گی ۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 13 مارچ تک ملتوی

Next Post

پولٹری اورگوشت کی پیداوار میں خود کفالت

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پولٹری اورگوشت کی پیداوار میں خود کفالت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.