ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

تیز رفتار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو آگے بڑھانے میں ٹیلی کام سیکٹر کا اہم رول ہے : مرمو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-07
in قومی خبریں
A A
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

MURMU

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی// انڈین نیول میٹریل مینجمنٹ سروس کے افسران، سینٹرل انجینئرنگ سروسز (سڑکوں) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز اور انڈین پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن اکاؤنٹس اینڈ فائنانس سروس کے زیرتربیت افسران نے آج (6 فروری 2023) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
ہندوستانی پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن اکاؤنٹس اور فائنانس سروس کے زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ تیز رفتار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو آگے بڑھانے میں ٹیلی کام سیکٹر کا اہم رول ہے ۔ ڈیجیٹل انڈیا پہل حکومت کو زیادہ کارکردگی اور شفافیت کے ساتھ مختلف عوامی خدمات فراہم کرنے میں مدد کر رہی ہے ۔ تاہم، ہمیں خاص طور پر دیہی اور دور دراز علاقوں میں اب بھی عام رابطہ سے محروم رہنے والے لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش جاری رکھنی چاہیے ۔
انڈین نیول میٹریل مینجمنٹ سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ کامیابی کے ساتھ ہمارے سمندری مفادات، تجارتی راستوں کی حفاظت کر رہی ہے اور بحران کے وقت مدد فراہم کر رہی ہے ۔ انڈین نیول میٹریل مینجمنٹ سروس کے اراکین کے طور پر، وہ بحری جہازوں، آبدوزوں اور ہوائی جہازوں کو اہم سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے میں کلیدی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔
سنٹرل انجینئرنگ سروسز (سڑکوں) کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ رابطہ کاری اور سڑک کا بنیادی ڈھانچہ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی اور فروغ کے لیے بہت ضروری ہے ۔ حالیہ برسوں میں، حکومت نے نئی شاہراہوں کی تعمیر اور موجودہ شاہراہوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات سے سامان کی تیز تر نقل و حمل کو یقینی بنایاجائے گا اور لوگوں کے لیے بہتر رابطے کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے جائیں گے ۔ سینٹرل انجینئرنگ سروسز کے افسران کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ جو بنیادی ڈھانچہ سے متعلق منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں، وہ توانائی کی بچت کرنے والے ، ماحول دوست اور پائیدار ہوں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ سڑک حادثات کو کم کرنے کے لیے بہترین انجینئرنگ اور تکنیکی طورطریقے ایجاد کریں اور ان پر عمل درآمد کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کی تقرری کی سفارش تنازع پرسپریم کورٹ جمعہ کو سماعت کرے گی

Next Post

اڈانی گروپ پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کے باعث تیسرے دن بھی پارلیمنٹ میں کوئی کام نہیں ہوسکا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post
اڈانی کی فنڈز حاصل کرنے کی صلاحیت ایک یا دو سال میں کم ہو سکتی ہے ، لیکن ابھی قرض کی ادائیگی کا کوئی دباؤ نہیں: موڈیز

اڈانی گروپ پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کے باعث تیسرے دن بھی پارلیمنٹ میں کوئی کام نہیں ہوسکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.