ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مشرف …ایک استثنیٰ

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-02-07
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

پاکستان کے سیاستدانوں کیلئے کشمیر ایک سیاسی اشو ہے… ایسا سیاسی اشو جس کا استعمال کرکے وہ ووٹ حاصل کرتے ہیں… جس کا استحصال کرکے وہ اپنے ملک کے معصوم لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں… یہ پاکستان … ہمارا مطلب ہے کہ پاکستان کے سیاستدانوں کی گزشتہ ۷۵ سالوں کی کشمیر پر سیاست کا نچوڑ ہے… اس سے انہیں ممکن ہے کہ مخصوص حلقوں سے کچھ ایک ووٹ بھی ملتے ہوں … لیکن … لیکن کچھ ایک ووٹوں کو حاصل کرنے کیلئے کشمیر کے نام پر انہوں نے اپنے ملک کا جو بیڑا غرق کردیا ہے… اس کی تلافی ممکن نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ نہیں صاحب بات صرف پاکستان کے سیاستدانوں کی ہی نہیں ہے… اس گناہ میں پاکستان کی فوج بھی برابر کی حصہ دار ہے‘ گناہ گار ہے… پاکستان کے سیاستدانوں نے اگر کشمیر کا سیاسی استعمال کیا تو… تو پاکستان کی فوج نے کشمیر کو سونے کی کان بنا کے رکھ دیا ہے… کشمیر کی آڑ میں اپنے ملک میں بھارت کو دشمن نمبر ایک قرار دیکر ہر سال بجٹ کا ایک بڑا حصہ …حاصل کرنے کیلئے … پاکستان کی فوج نے کبھی کشمیر پر بھارت کے ساتھ ناکام طاقت آزمائی کی گستاخی کی … تو کبھی درپردہ جنگ چھیڑ کر پیٹھ پروار کیا … لیکن… لیکن فائدہ ملنا تو دور کی بات ہے ‘ الٹایہ ملک دو لخت ہو گیا … اس ملک کے دو ٹکڑے ہو گئے اور… اور بنگلہ دیش کی شکل میں ۵۰ سال پہلے ایک آزاد اور خود مختار ملک جنوبی ایشیا میں وجود میں آگیا … پاکستان کا کوئی سیاستدان‘ کوئی فوجی حکمران اس بات کا دعویٰ نہیں کر سکتا ہے اور… اور بالکل بھی نہیںکر سکتا ہے کہ اس نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ایک بھی ایماندارانہ کوشش کی … ایسی کوشش جس کا کوئی ٹھوس نتیجہ بھی نکل سکتا تھا اور… اور یوں دونوں ممالک میں باہمی دشمنی اور رقابت ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جاتی… ایسا کوئی سیاستدان ‘ کوئی پاکستانی فوجی جنرل دعویٰ نہیں کر سکتا ہے…بالکل بھی نہیں کر سکتا ہے ۔ لیکن… مشرف … کرگل کے ولن ‘جنرل مشرف تو اب خود نہیںلیکن تاریخ …تاریخ اس بات کی گواہی ضرور دے گی کہ انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک ایسی نہج ‘ ایک ایسی سمت دینے کی کوشش کی … اگر وہ کوشش کامیاب ہو جاتی تو… تو آج برصغیر کے بالعموم اور جنوبی ایشیا کے بالخصوص حالات مختلف ہو تے ۔ مشرف کی سمجھ میں یہ بات آگئی تھی ‘ کیسے آگئی تھی ‘ ہم نہیں جانتے ہیں… لیکن آگئی تھی کہ … کہ اس کے ملک نے کشمیر کے نام پر آج تک جو کچھ بھی کیا‘ اس سے کسی کا بھلا نہیں ہوا … ان کے ملک کا تو بالکل بھی نہیں… الٹا نقصان ہو گیا…یقینایہ بات مشرف کی سمجھ میں آگئی تھی۔ پاکستان کے کسی سیاستدان ‘ کسی اور فوجی کی سمجھ میں یہ بات نہیں آ رہی ہے… بالکل بھی نہیں آ رہی ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی‘ہلاکتیں 1400 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

Next Post

مشرف کی موت پر بھی سیاست

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

مشرف کی موت پر بھی سیاست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.