بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سی ڈی ایس کا سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

میٹنگ سے قبل جنرل چوہان کا کشمیر میں ایل او سی پر اگلے موچوں کا جائزہ ‘ فوجی تیاری سے آگاہی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-04
in اہم ترین
A A
سی ڈی ایس کا سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں//
چیف آف ڈیفنس اسٹاف(سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان‘جو جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر تھے، نے آج یہاں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی۔
جنرل چوہان نے بتایا کہ میٹنگ میں ادھم پور میں مقیم شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے بھی شرکت کی۔
جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس‘ مکیش سنگھ اور جموں میں قائم ۱۶ویںکور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ‘جسے وائٹ نائٹ کور بھی کہا جاتا ہے، لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین اور جنرل آفیسر کمانڈنگ ۲۶ انفنٹری ڈویڑن میجر جنرل گورو گوتم نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے اپنے دورے کے پہلے دن کشمیر میں آگے کے علاقوں اور اندرونی علاقوں کا دورہ کیا اور انہیں فیلڈ افسران کی طرف سے سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
حکام نے بتایا کہ آج صبح جموں پہنچنے پر جنرل چوہان کا ائیر آفیسر کمانڈنگ، ائیر فورس سٹیشن جموں، ائیر کموڈور جی ایس بھولر نے استقبال کیا۔
وزارت دفاع کے پرنسپل ترجمان‘بھارت بھوشن بابو نے ٹویٹ کیا’’سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان شمالی کمان کے ساتھ، لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی جموں پہنچے۔ سی ڈی ایس نے ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی جس میں شمالی کمان کے سربراہ‘ڈی جی پی جموں کشمیر پولیس دلباغ سنگھ‘اے ڈی جی پی ‘ لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین جی او سی ۱۶ویں کوراور جی او سی۲۶ انفنٹری ڈیویژن نے شرکت کی‘‘۔
حکام نے بتایا کہ جنرل چوہان بعد میں نگروٹا چھاؤنی کا دورہ کرنے کے بعد دہلی واپس لوٹ گئے۔
اس سے پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے جمعرات کو کشمیرمیںایل او سی کا دورہ کیا ۔
سی ڈی ایس نے آفیسران سے کہا کہ ہمہ وقت متحرک، چاک و چوبند رہنے کی ضرورت ہے ۔
دفاعی ترجمان نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے جمعرات کے روز پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کا دورہ کیا اور وہاں فوجی تیاریوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ سی ڈی ایس کے ہمراہ ناردرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دیودی بھی تھے ۔
اُن کے مطابق سی ڈی ایس کو جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بھی مکمل جانکاری فراہم کی گئی ۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران سی ڈی ایس کو دراندازی کی کوششوں کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں ذمہ داریوں اور حفاظتی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ سی ڈی ایس نے فوجی جوانوں سے بھی تبادلہ خیال کیا اور تندہی وپیشہ وارانہ انداز سے اپنے فرائض انجام دینے پر ان کی سراہنا کی۔ سیکورٹی چیلنجوں سے موثر طریقہ سے نپٹنے کیلئے کی جارہی تیاریوں پر بھی سی ڈی ایس نے زور دیا۔
جنرل چوہان نے تمام افسران واہلکاران سے کہاکہ ہمہ وقت متحرک ، چاک وچوبند رہنے کی ضرورت ہے تاکہ دشمن کے ارادوں کو ناکام بنایا جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میںاگلے۲۴ گھنٹوں میں ہلکی برفباری کا امکان

Next Post

گریز:کشن گنگا ندی میں برفانی تودا گرا ٓیا ، پانی کی سپلائی متاثر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post

گریز:کشن گنگا ندی میں برفانی تودا گرا ٓیا ، پانی کی سپلائی متاثر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.