جموں//
جموں کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں جمعرات کو ایک سڑک حادثے میں ۱۲؍ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک اوور لوڈ سومو ٹیکسی بھل موہر کے علاقے میں الٹ گئی۔
ذرائع نے بتایا’’ڈرائیور سمیت تمام ۱۲؍ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے‘‘۔
خراب پہاڑی سڑکوں اور ڈرائیوروں کی تیز رفتاری کی وجہ سے ضلع میں اس طرح کے کئی حادثات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔