ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ندوستان اور زامبیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کثیر جہتی اور باہمی تعاون پر مبنی ہیں: برلا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-03
in قومی خبریں
A A
ایوان کا وقارکم ہونا جمہوریت کے لیے خطرناک: اوم برلا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی // زامبیا جہوریہ کی قومی اسمبلی کی اسپیکر محترمہ نیلی بوٹیٹے کاشومبا مٹی کی قیادت میں آئے ایک پارلیمانی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں آج لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔
ہندوستانی پارلیمنٹ کی جانب سے زامبیا کے پارلیمانی وفد کے ار اکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسٹر برلا نے محترمہ نیلی بوٹیٹے کاشومبا مٹی کو زامبیا کی قومی اسمبلی کی پہلی خاتون اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
ہندوستان کو جمہوریت کی ماں قرار دیتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی اور متحرک جمہوریت ہے جہاں 90 کروڑ سے زیادہ رائے دہندگان لوک سبھا کے 545 اراکین کا انتخاب کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوان میں موجود عوامی نمائندے شہریوں کی امیدوں، امنگوں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
ہندوستان کی ترقی کے سفر کے تناظر میں مسٹر برلا نے کہا کہ جمہوری نظام نے ملک کی ترقی میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں میں پارلیمنٹ نے سماج کے مختلف طبقات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کئی ترقی پسند سماجی اور اقتصادی قوانین بنائے ہیں۔پارلیمانی نظام میں کمیٹیوں کے وسیع نظام کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ کمیٹیوں کے ذریعے ایگزیکٹو کو بااختیار بنایا جاتا ہے ۔ احتساب اور شفافیت کو یقینی بنایا جاتا ہے جس سے پارلیمانی نگرانی کو تقویت ملتی ہے ۔ مسٹر برلا نے کہا کہ موجودہ بجٹ اجلاس میں پارلیمنٹ عوامی مالیات کے نگران کے طور پر اپنے کردار کو مضبوطی سے ادا کر رہی ہے ۔
ہندوستان اور زامبیا کے درمیان باہمی تعلقات کو تاریخی طور پر کثیر جہتی اور باہمی تعاون پر مبن قرار دیتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ موجودہ صدی میں دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات مضبوط ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا دائرہ وسیع ہوا ہے ۔ ہندوستان کو دنیا کی سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والی معیشت قرار دیتے ہوئے مسٹر برلا نے خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان اور زامبیا کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔
جی 20 گروپ کی ہندوستان کی سربراہی کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ جی 20 بین الاقوامی اقتصادی تعاون کا ایک بڑا فورم ہے اور ہندوستان ترقی پذیر ممالک اور گلوبل ساؤتھ کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے اس فورم کا استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ اسی سلسلے میں انہوں نے مزید کہا کہ اس سال بھارت پی 20 کانفرنس کا بھی انعقاد کر رہا ہے ۔ مسٹر برلا نے بتایا کہ ‘واسودھائیو کٹمبکم’ کے تصور کے مطابق ہندوستان پوری دنیا کو ایک خاندان کے طور پر دیکھتا ہے اور اسی بنیاد پر جی 20 کا موضوع – ‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’ رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اس فورم پر عالمی معاملات کے موثر حل کی کوشش کرے گا اور اس مقصد کے لئے زامبیا کے فعال تعاون کا منتظر ہے ۔
پارلیمانی اداروں کو جمہوری طرز حکمرانی کا ایک اہم ستون قرار دیتے ہوئے مسٹر برلا نے دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدہ بات چیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ زامبیا کے پارلیمانی وفد کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوہلی کو اسپن کے خلاف جارحانہ ہونا چاہیے: عرفان

Next Post

اگر بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کی عالمی آمدنی پر ٹیکس نہیں لگایا گیا تو ایف ڈی آئی میں اضافہ ہوگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post

اگر بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کی عالمی آمدنی پر ٹیکس نہیں لگایا گیا تو ایف ڈی آئی میں اضافہ ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.