جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان ٹیم سے باہر رکھے گئے کھلاڑیوں کو موقع دے سکتا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-01
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

احمد آباد// نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز 1-1 سے برابر ہونے کے بعد بدھ کو ہونے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ کے لیے ہندوستان ان کھلاڑیوں کو الیون میں شامل کر سکتا ہے، جنہیں ابھی تک سیریز میں موقع نہیں ملا ہے۔
ہندوستان نے اکانا اسٹیڈیم کی مشکل پچ پر نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ وکٹوں سے جیت درج کی، لیکن اس دوران بیٹنگ سے متعلق کئی خامیاں سامنے آئیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 99 رنز کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے ہندوستان جب اترا تو اوپنر شبھمن گل صرف 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کافی دیر تک جدوجہد کرنے کے بعد ایشان کشن بھی 32 گیندوں پر 19 رنز بنانے کے بعد پویلین کا رخ کیا۔
دونوں سلامی بلے باززیادہ تراپنے ٹی 20 کیریئر میں فارمیٹ کے تقاضوں کو پورا کرنے میں معذورنظر آئے ہیں۔ گل نے پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 15.2 کی اوسط اور 128.81 اسٹرائیک ریٹ سے 76 رنز بنائے ہیں، جبکہ کشن نے 26 میچوں میں 26.08 کی اوسط اور 123.25 کے اسٹرائیک ریٹ سے652 رنز بنائے ہیں۔
ہندوستان دورہ نیوزی لینڈ کے اختتام سے قبل ایک بار دھماکہ خیز اوپنر پرتھوی شا کو موقع دے سکتا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنے کارناموں کے باوجود، شا کو کبھی بھی ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع نہیں ملا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا، وہاں بھی ان کی بیٹنگ نہیں آئی۔
جہاں پرتھوی شا شبھمن گل کی جگہ اننگ کا آغاز کر سکتے ہیں، وہیں وکٹ کیپر ایشان کے دستانے جیتیش سنگھ کے حوالے کیے جا سکتے ہیں۔ گھریلو ٹی20 میں 147.93 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ رن بنانے والے جیتیش فنشر کے کردار کے لیے ایک اچھا آپشن ہو سکتے ہیں۔
ٹیم انتظامیہ کو دیپک ہڈا کو اوپری آرڈر میں جگہ دینے پر بھی غور کرنا چاہیے۔ ہڈا کی مہارت درمیانی اوورز میں اسپنرز کے خلاف جارحیت دکھانا ہے لیکن موجودہ ہندوستانی الیون میں انہیں چھٹے ساتویں نمبر پر بلے بازی کا موقع ملتا ہے۔ ہڈا نے آئرلینڈ کے خلاف اپنی واحد ٹی20 انٹرنیشنل سنچری بھی تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئےبنائی۔ اگر پانڈیا کی ٹیم تیسرے ٹی 20 میں گل-کشن کی جوڑی کو آرام دیتی ہے تو ہڈا کو اپرآرڈر میں آزمایا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف، ہندوستان میں تاریخی ٹی20 سیریز جیتنے سے ایک قدم دورنیوزی لینڈ بھی اعتماد سے لبریز ہوگا۔ مچل سینٹنر بطور کپتان بہت تخلیقی رہے ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے لوکی فرگوسن کو لکھنؤ ٹی 20 میں اسپن بولنگ کرنے کو کہا تاکہ پچ
کو پوری طرح استعمال کیا جاسکے۔ کپتان سینٹنر بین الاقوامی سطح پر اب تک 12 میں سے 10 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ وہ ہندوستان کو اسی کی سرزمین پر شکست دے کر اپنے نام کے ساتھ ایک نادر کامیابی شامل کرنا چاہیں گے۔
احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم اب تک بلے بازوں کے لیے مددگار ثابت ہوا ہے۔ یہاں کھیلے گئے آخری پانچ میں سے تین ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں دونوں ٹیمیں 160 سے زیادہ رن بنانے میں کامیاب رہی ہیں اور اوس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، کپتان پانڈیا ٹاس جیتنے کے بعد پہلے گیند بازی کر سکتے ہیں۔ بدھ کو احمد آباد میں موسم صاف رہنے کی امید ہے اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ہندوستانی ٹیم میچ جیت کر سیریز جیتنا چاہے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویرات کوہلی نے مداح کو ویڈیو بنانے سے روک دیا

Next Post

کیجریوال کی چادرچشتی کی درگاہ میں پیش کی گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
Next Post
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

کیجریوال کی چادرچشتی کی درگاہ میں پیش کی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.