منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

مکی آرتھر قومی ٹیم کے کنسلٹنٹ کی حیثیت سے واپسی کیلئے تیار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-01
in کھیل
A A
مکی آرتھر قومی ٹیم کے کنسلٹنٹ کی حیثیت سے واپسی کیلئے تیار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور// قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کے ساتھ جڑنے جارہے ہیں لیکن اس مرتبہ وہ کوچ کے بجائے کنسلٹنٹ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔
ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ مکی آرتھر کی قومی ٹیم کے کنسلٹنٹ کی حیثیت سے واپسی ہو رہی ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ بطور کنسلٹنٹ کام کرنے کے لیے مکی آرتھر سے حتمی بات چیت ہو چکی ہے اور وہ اپنی مرضی سے خود سپورٹ اسٹاف کا انتخاب کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تین عہدیداروں کا انتخاب ہو چکا ہے اور دو کا باقی ہے لیکن وہ جیسے ہی مزید سپورٹ اسٹاف کے ناموں کا اعلان کرتے ہیں، ہم ان کی سروسز حاصل کر لیں گے۔
اس سے قبل نجم سیٹھی کی جانب سے بورڈ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امید کی جارہی تھی کہ مکی آرتھر کی ایک مرتبہ پھر بطور ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ میں واپسی ہوگی۔
پی سی بی نے مکی آرتھر سے بات چیت کے سلسلے کی تصدیق کی تھی لیکن پھر اس طرح کی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ مکی آرتھر کے انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کے ساتھ معاہدے کے سبب یہ بات چیت آگے نہیں بڑھ سکی۔
بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ مکی آرتھر کو ڈربی شائر کے ساتھ ٹائم شیئرنگ کی بنیاد پر کوچ یا کنسلٹنٹ بھرتی کرنے کے حوالے سے فیصلہ دونوں ہی فریقین کی مشکلات کے سبب نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا۔تاہم گزشتہ ہفتے مکی آرتھر کے ساتھ منسلک ہونے کی خبریں ایک مرتبہ سنائی دینے لگیں جہاں نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ ہم آسٹریلین کوچ کے ساتھ اب بھی رابطے میں ہیں جس میں 90 فیصد بات چیت ہو چکی ہے اور حتمی فیصلہ سپورٹ اسٹاف کی بھرتی کے حوالے سے فیصلے سے مشروط ہے۔
مکی آرتھر اس سے قبل 2016 سے 2019 تک قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے تھے اور اس دوران قومی ٹیم نے 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ اور ٹی20 میں عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
البتہ 2019 کی ورلڈ کپ مہم میں قومی ٹیم کی ناکامی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کرنے کے سبب بورڈ نے ان کے معاہدے میں توسیع نہیں کی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے آبائی ملک جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کوچنگ کی اور ان دنوں تین سالہ معاہدے پر ڈربی شائر کاؤنٹی کے ساتھ منسلک ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فیفا ورلڈکپ جیتنے کے بعد سب کچھ بدل گیا، میسی

Next Post

بی ڈبلیو ایف کی رینکنگ میں لکشے سین اوپر، پی وی سندھو نیچے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان

2025-05-13
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
Next Post
پی وی سِندھو نے پہلی بار سوئس اوپن خطاب جیتا

بی ڈبلیو ایف کی رینکنگ میں لکشے سین اوپر، پی وی سندھو نیچے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.