ہفتہ, مارچ 25, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی کی ملاقات :سنہا کی لوگوں سے براہ راست بات چیت

مشکلات سے آگاہی‘ عوامی مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-31
in اہم ترین
A A
گوجروں‘ بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں:سنہا

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹنگڈار میں ایل او سی پردراندازی کی کوشش ‘ ایک درانداز ہلاک

راہل گاندھی نا اہل قرار:دو سال قید کی سزا ملنے پر کانگریسی لیڈر کی لوک سبھا رکنیت منسوخ

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے سول سیکرٹریٹ میں ’’ایل جی ملاقات لائیو پبلک گریوینس ہیرنگ ‘‘ کے دوران لوگوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات سنیں ۔
سنہا نے متعلقہ انتظامی سیکریٹریوں‘ڈپٹی کمشنروں اور دیگر سینئر افسران کے ذریعہ درخواست گزاروں کی شکایات پر کی گئی کارروائی کی تعریف کی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ ہمارا بنیادی مقصد معیار کی شکایات کا ازالہ‘ خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار کی مسلسل نگرانی‘عام آدمی کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے جوابدہی کو یقینی بنانا ہے ۔ ‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ شہریوں کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشرے میں بڑا کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مداخلتیں اور ای گورننس ٹولز اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے ترقیاتی پروگراموں ، مرکزی سیکٹر کی مختلف اسکیموں کے ثمرات لوگوں تک پہنچیں ۔
سماجی تحفظ کی اسکیموں کے فائدے کیلئے زیر التوا کیسوں کے بارے میں مختلف شکایات کنندگان کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے انتظامی سیکریٹریوں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کریں اور ایسے معاملات کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام اہل افراد تک فوائدپہنچیں ۔
خانپورہ میں کھیل کے میدان کی ترقی کے سلسلے میں بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے شیخ خورشید احمد کی شکایات کا جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ وہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اس کا ازالہ کریں ۔ ڈی سی بارہمولہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں خانپورہ میں کھیل کے میدان کی ترقی کیلئے پہلے ہی سے کام جاری ہے ۔
رام بن کے احدواہ کے دور دراز علاقے کی رہنے والی محترمہ جیوتی بالا نامی شکایت کنندہ کے معاملے پر اپنی پنچائت میں ویٹر نری علاج کی سہولیات تیار کرنے کیلئے لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ پنچایت سے نوجوانوں کو ویٹر نری طبی امداد کی تربیت دیں ۔
پی ایم اے وائی اسکیم کے تحت فائدہ حاصل کرنے سے متعلق کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے بدیا لال کے مسئلہ کو حل کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر کو بتایا گیا کہ شکایت پر توجہ دی گئی ہے اور درخواست گذار کو اسکیم کے تحت پہلی قسط مل گئی ہے ۔
یہ بھی بتایا گیا کہ اہل درخواست دہندگان کو فائدہ کی توسیع میں تاخیر کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
اس موقع پر محترمہ ریحانہ بطول کمشنر /سیکرٹری ، عوامی شکایات نے جے کے ۔ اگرامس پر موصول ہونے والی شکایات کی پیش رفت اور صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہا جس کے نتیجے میں موصول ہونے والی تمام شکایات کو ۹۶ فیصد نمٹایا گیا ۔ انہوں نے عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو ہر سطح پر مزید ذمہ دار بنانے کیلئے سرشار اقدامات کرنے پر بھی زور دیا ۔
مختلف درخواست دہندگان نے اپنی شکایات کے فوری ازالے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت یو ٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر جموں شاہراہ پر حادثہ‘ ڈرائیور از جان

Next Post

آئی جی بی ایس ایف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ:راجوری میں ہائی الرٹ جاری
اہم ترین

ٹنگڈار میں ایل او سی پردراندازی کی کوشش ‘ ایک درانداز ہلاک

2023-03-25
مجھے بتایا گیا تھا کہ کشمیر میں مجھ پر گرینیڈ پھینکا جائے گا :راہل
اہم ترین

راہل گاندھی نا اہل قرار:دو سال قید کی سزا ملنے پر کانگریسی لیڈر کی لوک سبھا رکنیت منسوخ

2023-03-25
پولیس جعلی میڈیا گروپوں کی نشاندہی کرے‘ ڈی سی رام بن
اہم ترین

سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پرحکومتی پالیسیوں پر بحث یا تنقید نہ کرنے کی تنبیہ

2023-03-25
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان
اہم ترین

گاندربل سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک‘ تین دیگر زخمی

2023-03-25
جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات
اہم ترین

رمضان المبارک کے پہلے جمعے پر بڑے اجتماعات

2023-03-25
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف فباری‘بارشوں کا امکان
اہم ترین

سرینگر اور قصبہ جات میں ہلکی بارشوں سے موسم سرد

2023-03-25
مودی کا دورہ:نچلی سطح کی جمہوریت کی نمائش
اہم ترین

مودی نے ہم وطنوں کو رمضان کی مبارکباد دی

2023-03-25
جموں کشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام بورڈ کی ترجیحات میں شامل:اندرابی
اہم ترین

’انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے‘

2023-03-24
Next Post
آئی جی بی ایس ایف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

آئی جی بی ایس ایف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.