اتوار, جنوری 29, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں تازہ برفباری ‘کم سے کم درجہ حرارت میں بہتری

سرینگر‘ جموں قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے ایک بار پھر بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-26
in اہم ترین
A A
وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری

SNOW

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شوپیاں میں سابق وزیر کی چار دکانیں مسمار

اگلے۲۴گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

سرینگر/
سرینگر سمیت وادی کے بیشتر علاقوں میں بدھ کو برفباری اور بارشیں ہوئیں ۔
وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ، پہلگام ،سونہ مرگ اور پیر پنچال کی چوٹیوں پر بدھ کے روز درمیانی درجے کی برف باری ہوئی۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ۹؍انچ برف ریکارڈ کی گئی۔
محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں۲۵ جنوری تک میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ۲۶سے۲۸جنوری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بھی کہیں کہیں بلکے برف وباراں کی توقع ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں۲۹سے۳۰جنوری تک بھی برف باری ہوسکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی، قاضی گنڈ ۱۱سینٹی میٹر، پہلگام۲ء۱۶سینٹرمیٹر، کوکر ناگ ۵ء۱۴‘ گلمرگ میں ۲۱سینٹی میٹر، بدرواہ۷سینٹی میٹر ، کپواڑہ۷ء۱۲ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئی۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۰ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۳ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سرینگر میں۵جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب۶ء۹درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۸ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۰ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۶ء۰ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
اس دوران وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر بدھ کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر روک دی گئی۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ پنتھال اور مہر رام بن میں چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آنے کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند کردی گئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال کرنے کیلئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے ۔
ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر پہلے سے ہی ٹریفک کی آمد و رفت بند ہے ۔
شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈاکٹر پریکشت سنگھ منہاس بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے چیئر مین

Next Post

شہباز شریف کے اشارے کے چند دن بعد، بھارت نے پاکستان کے وزیر خارجہ کو مدعو کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

شوپیاں میں سابق وزیر کی چار دکانیں مسمار

2023-01-28
وادی میںشبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ
اہم ترین

اگلے۲۴گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

2023-01-28
سندھ طاس معاہدے میں ترمیم کیلئے پاکستان کو نوٹس
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے میں ترمیم کیلئے پاکستان کو نوٹس

2023-01-28
اگمٹ کیڈر کے ۶ آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کا جموںکشمیر تبادلہ
اہم ترین

لداخ میں ٹرانسفر کیلئے منتقلی کیلئے ۱۵۶۹اسامیاں تخلیق

2023-01-28
جنگجوئیت آخری سانسیں لے رہی ہے:سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میں نے’اکھل بھارتیہ‘ کاوی سمیلن سے خطاب

2023-01-28
مژھل سیکٹر میں برفانی تودا گر آیا ‘۳فوجی ہلاک:پولیس
اہم ترین

بانڈی پورہ میں کشن گنگا ندی میں برفانی تودا گر آیا

2023-01-28
رعناواری میں سکیورٹی فورسز پر گرینیڈ حملہ ‘کوئی نقصان نہیں
اہم ترین

پونچھ :سرنکوٹ میںموٹار شیل بر آمد

2023-01-28
پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل
اہم ترین

بھارت جوڑو یاترا ملتوی‘راہل گاندھی کا سیکورٹی چوک کا الزام

2023-01-28
Next Post
شہباز شریف کا عمران کی پارٹی کے خلاف تحقیقات کا حکم

شہباز شریف کے اشارے کے چند دن بعد، بھارت نے پاکستان کے وزیر خارجہ کو مدعو کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.