بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں تازہ برفباری ‘کم سے کم درجہ حرارت میں بہتری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-25
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی کے بالائی اور میدانی علاقوںمیں برفباری

Snow

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/ 25جنوری

وادی کے تمام علاقوں میں بدھ کو برف وباراں سے سفید چادر بچھ گئی تاہم سری نگر میں ہلکی برف باری ہوئی۔

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ، پہلگام ،سونہ مرگ اور پیر پنچال کی چوٹیوں پر بدھ کے روز درمیانی درجے کی برف باری ہوئی۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 9انچ برف ریکارڈ کی گئی۔

محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 25 جنوری تک میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ 26 سے 28 جنوری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بھی کہیں کہیں بلکے برف وباراں کی توقع ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 29 سے 30 جنوری تک بھی برف باری ہوسکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی، قاضی گنڈ 11سینٹی میٹر، پہلگام 16.2سینٹرمیٹر، کوکر ناگ 14.5، گلمرگ میں 21 سینٹی میٹر، بدرواہ 7سینٹی میٹر ، کپواڑہ 12.7 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئی۔

دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب 9.6 درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

بتادیں کہ وادی کشمیر میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے مشہور ہے ۔

چلہ کلان اپنے دور اقتدار کے آخری عشرے میں داخل ہوا ہے اور اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوگا۔

ادھر وادی کو ملک کے ساتھ جوڑنے والی واحد سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ پر بھاری برف باری اور بانہال علاقے میں شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کے باعث ٹریفک میں خلل پڑا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تازہ برف باری : سری نگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن میں تاخیر

Next Post

سری نگر جموں شاہراہ پر حادثہ، ڈرائیور از جان دو دیگر زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان

سری نگر جموں شاہراہ پر حادثہ، ڈرائیور از جان دو دیگر زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.