جموں/ 25جنوری
سری نگر جموں شاہراہ پر مکر کوٹ کے نزدیک درمیانی شب دو گاڑیوں پر بھاری برکم بولڈر گر آئے جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں مقامی ڈرائیور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مکر کوٹ رام بن میں درمیانی شب بھاری برکم بولڈر دو گاڑیوں پر گر آئے جس وجہ سے اُن میں سوار تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ تینوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتا ل منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ٹرک ڈرائیور کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت منیب ہجام ولد عبدالرحمن ساکن باری گام اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی پہچان گوپال ولد بیانت لال ساکن پیرا رامن اور راجندر کمار ولد پریم سنگھ ساکن بٹوٹ رام بن کے بطور کی گئی۔