جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ڈیڑھ سو مسلم بچوں کی نوکری برقرار، سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کی اپیل خارج کی: گلزار اعظمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-25
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے آج یہاں معاشی طور پر کمزور طبقہ(ای ڈبلیو ایس) سے تعلق رکھنے والے ہندو مسلم بچوں کو محکمہ بجلی(مہاوترن ریاست مہاراشٹر) میں اسسٹنٹ کی پوسٹ پر ملی نوکریوں پر اپنی مہر لگادی ۔ سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے کے مہشوری نے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے داخل اپیل کو مسترد کردیا ، مہاراشٹر حکومت نے بامبے ہائی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔
عدالت نے حکومت مہاراشٹر کی جانب سے جاری کیئے گئے خصوصی جی آر کو غیر قانونی قرار ردینے والے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو برقرا رکھتے ہوئے معاشی طور پر کمزور طبقہ سے تعلق رکھنے والے امیدوار جس میں ایک بڑی تعداد مسلم نوجوانوں کی ہے کو بڑی راحت دی ہے ۔
معاشی طور پر کمزور طبقہ سے تعلق رکھنے والے راہل بسون اپپا والے ، شیونند کالے ، دوال شیخ، سید توصیف علی ، ویبھو کناڈے اور گنیش پردیپ دیگر نے جمعیۃ علما ء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے توسط سے پہلے مرحلہ میں سپریم کورٹ میں کیویٹ داخل کیا تھا اور ایڈوکیٹ گورو اگروال کی خدمات حاصل کی تھی جنہوں نے آج دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں معاشی طور پر کمزور طبقہ سے تعلق رکھنے والے ہندو مسلم بچوں کو محکمہ بجلی (مہاوترن) میں اسسٹنٹ کی پوسٹ پر نوکری مل گئی ہے اور گذشتہ تین ماہ سے انہیں باقاعدہ تنخواہ بھی ادا کی جارہی نیز بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی اور اس میں مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عدالت نے فیصلہ قانون کے مطابق تفصیلی بحث کی سماعت کے بعد دیا ہے ، حالانکہ مہاراشٹر حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل آف انڈیا بلبیر سنگھ نے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلہ پر نظر ثانی کی عدالت سے گذارش کی لیکن عدالت نے ان کی گذارش کو مسترد کردیا ۔ اس مقدمہ میں سپریم کورٹ میں کل چار سماعتیں ہوئی جس کے بعد عدالت نے مہاراشٹر حکومت کی اپیل کو مسترد کردیا ۔
سپریم کورٹ کے آج کے حکم سے تقریباً دیڑھ سو مسلم نوجوانوں کو ملی نوکریوں پر مہر لگ گئی جس سے مسلم بچوں کو بڑی راحت حاصل ہوئی ہے کیونکہ نوکریاں ملنے کے باوجود انہیں فکر لاحق تھی کہ سپریم کورٹ میں کیا ہوگا ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے معاشی طور پر کمزور طبقہ سے تعلق رکھنے والے (ہندو مسلم) کل 235 امیدواروں کو راحت ملی ہے ۔
آج کے عدالتی فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور طبقہ سے تعلق رکھنے والے راہل بسون اپپا والے ، شیونند کالے ، دوال شیخ، سید توصیف علی ، ویبھو کناڈے اور گنیش پردیپ و دیگر بچوں نے ان کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کے لیئے جمعیۃ علماء سے قانونی امداد طلب کی تھی ، جمعیۃ علماء نے پہلے بامبے ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن ایڈوکیٹ افروز صدیقی کے ذریعہ داخل کی تھی جس میں کامیابی حاصل ہوئی تھی لیکن ریاستی حکومت نے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا ۔
گلزار اعظمی نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت نے اس شرط پر جوائننگ لیٹر دیا تھا کہ اگر سپریم کورٹ میں فیصلہ ریاستی حکومت کے حق میں ہوا تو انہیں نوکریوں سے فارغ کردیا جائے لیکن جس طرح سے جمعیۃ علماء نے بامبے ہائی کورٹ میں مقدمہ لڑا تھا اسی طرح سپریم کورٹ میں بھی مقدمہ لڑا گیا جس کا نتیجہ آج ہمار ے سامنے ہے ،گلزاراعظمی نے مزید کہا کہ آج بالآخیر معاشی طور پر کمزور طبقہ سے تعلق رکھنے والے ہندو مسلم امیدواروں کو مکمل انصاف حاصل ہوا اور اب انہیں نوکریوں سے کوئی محروم نہیں کرسکتا ۔ ، مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں بچوں کو پاور اسٹیشنوں پر تعنیات کیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ سال 2018-19 میں مہاراشٹر حکومت نے محکمہ بجلی (مہاوترن) میں اسسٹنٹ کی پوسٹ کے لیئے اشتہار نکالا تھا اور اور اس کے بعد امتحان لیا گیا جس میں معاشی طور پر کمزور طبقہ ;69;conomically ;87;eaker ;83;ection سے تعلق رکھنے والے ہندو مسلم بچوں نے کامیابی حاصل کی تھی اسی طرح سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات ;83;ocially and ;69;ducational ;66;ackward ;67;ommunitiesسے تعلق رکھنے والے بچوں نے بھی کامیابی حاصل کی تھی لیکن اسی درمیان سپریم کورٹ نے مراٹھا ریزورشن پر اسٹے لگادیا جس کے بعد سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں جس کے بعد حکومت مہاراشٹر نے سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات کو معاشی طور پر کمزور طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچوں پر فوقیت دینے کا جی آر جاری کیا جسے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ، ہائی کورٹ نے فیصلہ معاشی طور پر کمزور طبقہ تعلق رکھنے والے ہندو مسلم بچوں کے حق میں دیا تھا لیکن اسی درمیان ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی میئر کے انتخاب سے بھاگ رہی ہے : سسودیا

Next Post

کرن رجیجو نے ای کورٹس پروجیکٹ پہل کے ایوارڈ یافتگان کو دی مبارکباد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
Next Post

کرن رجیجو نے ای کورٹس پروجیکٹ پہل کے ایوارڈ یافتگان کو دی مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.