بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بابر، کمنز آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-06
in کھیل
A A
کرکٹ شائقین نے بابر اعظم پر تنقید کرنیوالے شاہد آفریدی کی کلاس لے ڈالی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

دبئی//پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز اور ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ کپتان کریگ بریتھویٹ کو مارچ کے مہینے کے لئےمینزکیٹگری میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
خواتین کی کیٹیگری میں انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون، آسٹریلیا کی ریچل ہینس اور جنوبی افریقہ کی لورا ولوارڈٹ کو منتخب کیا گیا ہے۔ دونوں کیٹیگریز کے کھلاڑیوں کو پچھلے مہینے ان کی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیاہے۔ فاتحین کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔
بابر کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں ٹیم کی 2-1 سے فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے سیریز میں ایک سنچری اور دو شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔ انہوں نے اس سے قبل کی ٹیسٹ سیریز میں مجموعی طور پر 390 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میں 196 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلی تھی جس کی وجہ سے پاکستان میچ ڈرا کرانے میں کامیاب ہواتھا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب بابر کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپریل 2021 میں یہ ایوارڈ جیتا تھا۔
کمنز کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں خطرناک باؤلنگ کرتے ہوئے پہلی اننگ میں 56 رنز کے عوض پانچ اور دوسری میں 23 رن پرتین وکٹیں لے کر ٹیم کو سیریز میں کامیابی دلائی۔
بریتھویٹ نے انگلینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 85.25 کی اوسط سے 341 رنز بنائے۔ انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز میں مضبوط اسکور کے خلاف 160 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس سے میچ ڈرا ہو گیا۔
انگلینڈ کی لیفٹ آرم اسپنر ایکلیسٹون نے جنوبی افریقہ کے خلاف 2022 ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں خطرناک گیندبازی کرتے ہوئے 36 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں ہینزعالمی کپ میں 497 رن بناکر دوسری سب سے زیادہ رن اسکوررتھیں۔ انہوں نے فائنل میں 68 رنز کی اہم اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ ولوارڈٹ نے جنوبی افریقہ کے سیمی فائنل تک کے سفر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ سیمی فائنل میچوں کے اختتام تک 433 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی تھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پھنسے ہوئے میچ جیتنے کے لیے کارتک جیسے کھلاڑیوں کی ضرورت : ڈو پلیسس

Next Post

سندھو، سری کانت کوریا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
سندھو، سری کانت کوریا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں

سندھو، سری کانت کوریا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.