اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کانگریس نے مودی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام قرار دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-21
in تازہ تریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۲۱جنوری

کانگریس نے مودی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام بتاتے ہوئے کہا ہے کہ’بھارت جوڑو یاترا‘کے بعد ’ہاتھ سے ہاتھ جوڑو ابھیان‘کے ذریعے موجودہ حکومت کی ناکامیوں کو گھر گھر پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور میڈیا انچارج جے رام رمیش نے ہفتہ کے روز یہاں پارٹی کے صدر دفتر میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کا لوگو اور بی جے پی حکومت کے خلاف فرد الزام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 7 ستمبر سے شروع ہونے والی’بھارت جوڑو یاترا‘29 جنوری کو ختم ہوجائے گی اور 30 جنوری کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کنیا کماری سے پیدل لائے گئے قومی پرچم سری نگر میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر پر لہرائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 30 جنوری کو صبح 10 بجے جب مسٹر راہل گاندھی سری نگر میں ترنگا لہرائیں گے ، اس وقت ملک بھر میں کانگریس کے دفاتر میں پرچم کشائی کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے ۔

کانگریس لیڈروں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا ملک کا نعرہ بن گئی ہے اوراس یاترا کے دوران کانگریس کے ذریعہ بے روزگاری، مہنگائی اور نفرت کے خلاف جو پیغام دیا گیا ہے وہ ملک کے مختلف حصوں میں پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 26 جنوری سے ’بھارت جوڑو یاترا‘کے پیغام کو گھر گھر پھیلانے کے لیے 26 مارچ تک ’ہاتھ سے ہاتھ جوڑو‘ مہم چلائی جائے گی۔ اس پروگرام کے ذریعے کانگریس کے تمام لیڈر بھارت جوڑو یاترا کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے عام لوگوں کو جو نقصان ہوا ہے اس کو عوامی مہم کے ذریعے تمام لوگوں تک پہنچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یاترا اپنے مقصد میں کامیاب رہی ہے ۔

بے روزگاری کے مسئلے پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کی حالت ایسی ہے کہ دسمبر میں یہ 16 ماہ میں سب سے اعلی سطح پر درج کی گئی ہے ۔ تعلیم کے شعبے میں مولانا آزاد اسکالرشپ اسکیم بند کردی گئی ہے اور یہ ایک خطرناک صورتحال ہے ۔ مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ پٹرول ڈیزل اب تک کی بلند ترین قیمت پر فروخت ہو رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند، فلائٹ آپریشن میں تاخیر

Next Post

کشمیر میں برف باری کا سلسلہ جاری، گلمرگ سرد ترین جگہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
وادی میں تازہ برفباری ‘ دور دراز علاقوں کا ضلع صدر مقامات سے رابطہ منقطع

کشمیر میں برف باری کا سلسلہ جاری، گلمرگ سرد ترین جگہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.