اتوار, فروری 5, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

سرینگر میں جگہ جگہ جامہ تلاشیاں، موٹر سائیکلوں کی ضبطی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-19
in ٹاپ سٹوری
A A
سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات‘راہگیروں اور مسافروں کی جامہ تلاشیاں

Security

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۱۹جنوری

یوم جمہوریہ کے پیش نظر وادی کشمیر میں بالعموم جبکہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں بالخصوص سیکورٹی فورسز کی جانب سے چوکسی بڑھانے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ شہر سرینگر کے قلب لالچوک میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے راہگیروں اور مسافروں کی جامہ تلاشی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے ۔

متعلقہ

ڈانگری :مقامی لوگوں کی بھوک ہڑتال کی دھمکی

دفعہ370 بحالی کی بات کرنے والوں کو سمجھنا چاہئے کہ اب حالات بدل گئے ہیں: انوراگ ٹھا کر

ذرائع نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پچھلے تین روز سے موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز نے سری نگر میں مختلف مقامات بالخصوص سیول لائنز میں متعدد جگہوں پر ناکے بٹھائے ہیں جہاں گاڑیوں اور ان میں سوار مسافروں کی تلاشی لی جارہی ہے ۔

یو این آئی کے ایک نامہ نگار جس نے جمعرات کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے مختلف مقامات بالخصوص لالچوک ،ایم اے روڑ، قمرواری، عیدگاہ، سکہ ڈافر، کاکہ سرائے ، بڈشاہ چوک، پارمپورہ اور منور آبامیں چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

نامہ نگار نے بتایا کہ ان چیک پوائنٹس پر تعینات سیکورٹی فورس اہلکار گاڑیوں بالخصوص دو پہیہ موٹر گاڑیوں (موٹر سائیکلوں) کی تلاشی لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے ہیں۔

نامہ نگار نے بتایا کہ بعض ناکوں پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے مختلف اضلاع کو سرینگر سے جوڑنے والی سڑکوں پر بھی ناکے بٹھائے گئے ہیں۔ان ناکوں پر بالخصوص موٹر سائیکلوں کو روکا جاتا ہے اور ان کے کاغذات چیک کرنے کے علاوہ ان کو چلانے والوں سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے ۔

دریں اثنا پائین شہر کے خانیار، نوہٹہ، گوجوارہ ، حول ، صراف کدل ، بہوری کدل ، راجوری کدل علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی جانب سے گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جارہی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ شام کے اوقات میں پائین شہر کے حساس علاقوں میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر گاڑیوں اور راہگیروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

علاوہ ازیں پچھلے کئی روز سے سری نگر میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دو پہیہ موٹر گاڑیوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے دو پہیہ موٹر گاڑیوں کو تحویل میں لینے کا سلسلہ دراز کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح ، دوپہر اور بعد سہ پہر شہر سری نگر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار ناکہ لگا کر موٹرسائیکلوں کو تحویل میں لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دیر شام ضبط شدہ موٹر سائیکلوں کو مالکان کے حوالے کیا جاتا ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر میں ہلکی برف باری، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

Next Post

شہباز شریف کی نریندرمودی کو پیشکش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈانگری گاؤں میں آئی ای ڈی دھماکے میں دو بچے ہلاک
ٹاپ سٹوری

ڈانگری :مقامی لوگوں کی بھوک ہڑتال کی دھمکی

2023-02-05
جموں و کشمیر میں میڈیا پر کوئی پابندی نہیں:ٹھاکر
ٹاپ سٹوری

دفعہ370 بحالی کی بات کرنے والوں کو سمجھنا چاہئے کہ اب حالات بدل گئے ہیں: انوراگ ٹھا کر

2023-02-04
آئندہ چار سال میں جموں کشمیر میں فاصل بجلی پیدا ہوگی
ٹاپ سٹوری

سنہا کا کشمیری پنڈتوں پر پی ایم مودی کو لکھے گئے خط پر راہل پر جوابی حملہ

2023-02-04
فورسز سرحد پار سے رچی جانے والی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں:دلباغ
ٹاپ سٹوری

ڈی جی پی کا منشیات، منشیات اور دہشت گردی کے کاروبار کے خلاف زیرو ٹالرنس پر زور

2023-02-03
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ
تازہ تریں

ایف اے اے گھوٹالہ :جموں کے چھ اضلاع میں 37 مقامات پر چھاپہ ماری

2023-02-03
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

سری نگر میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

2023-02-03
لوک سبھا میں تین سابق اراکین کو خراج عقیدت
ٹاپ سٹوری

ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کےلئے ملتوی

2023-02-02
فورسز سرحد پار سے رچی جانے والی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں:دلباغ
تازہ تریں

ناروال دھماکہ کیس میں سرکاری ملازم گرفتار‘ ڈرون سے گرایا گیا پرفیوم آئی ای ڈی برآمد: ڈی جی پی

2023-02-02
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

شہباز شریف کی نریندرمودی کو پیشکش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.