جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

‘ وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں جموںکشمیر کے صحت شعبہ میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے‘

ایل جی نے جاں بحق نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین کے اہلِ خانہ کو ۱۰لاکھ روپے ایکس گریشیا فراہم کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-19
in مقامی خبریں
A A
’تجسس اور تنقیدی سوچ طالبعلم کی بڑی طاقت‘

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سِنہا نے نیشنل ہیلتھ مشن میں تعینات ہر ملازم جو فرائض کی اَنجام دہی کے دوران لقمہ اَجل بن گئے تھے، کے بچوں کو ۱۰لاکھ روپے کا ایکس گریشیا فراہم کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین کے اہل خانہ، صحت کارکنوں سے ان کی لگن اور لوگوں کی خدمات کے عزم پر تہہ دِل سے شکریہ اَدا کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نیشنل ہیلتھ مشن کے مرحوم ملازمین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالی اِمداد ان کی بے لوث خدمات اور قربانیوں کی تلافی نہیں کرسکتی ۔ تاہم ، یہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے کہ ان کے کنبے کے اَفراد عزت اور وَقار کی زندگی بسر کریں۔
سنہا نے کہا کہ بے لوث خدمت ، قربانی اور ہمدردی کا جذبہ جس کے ساتھ ہمارے ہیلتھ ورکروں ، ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکس نے کووِڈ وبائی اَمراض اور ویکسی نیشن مہم کے دوران لوگوں کی خدمت کی ہے ، وہ واقعی متاثر کن ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ہیلتھ کیئر کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے متعارف کی گئی اِصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں جموںکشمیر کے صحت شعبہ میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے جس سے یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ اعلیٰ معیار کی سَستی اور قابلِ رَسائی ہیلتھ کیئر سب کیلئے ہے۔
سنہا نے کہا کہ صحت شعبہ میں پہلے سے موجود علاقائی عدم توازن کو دُور کرنے کے لئے مسلسل کوششیں جاری ہے ۔ جموںوکشمیر کئی پیرامیٹروں پر قومی اوسط سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ صحت کے اِشارے عام شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے ہماری کوششوں کی مثال دیتے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ حکومت نے معیاری او رقابل رَسائی ہیلتھ کیئر کے حصول میں اَپنی صحت خدمات کو مؤثر، عوام پر مبنی اور مساوی بنانے کیلئے خصوصی خیال رکھا ہے۔‘‘
سنہا نے مزید کہا کہ صحت بنیادی ڈھانچہ ، ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹروں کے وسیع نیٹ ورک ، ایم بی بی ایس کی نشستوں میں خاطر خواہ اِضافہ ، یونیورسل ہیلتھ کوریج ، ایمبولینس سروسز ، موبائل کلینکس کے علاوہ طبی سہولیات کی غیر مرکوزیت نے دُور دراز اور دُور اُفتادہ علاقوں میں صحت خدمات کی توسیع کو یقینی بنایا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ کوئی بھی علاج ، کہیں بھی ، کسی بھی وقت ‘‘ کے نظام کو عملانے کیلئے متعدد اصلاحات کی گئیں۔ڈاکٹر سے آن لائن اپائنٹمنٹ اور مریض کے میڈیکل ریکارڈ کو ڈیجیٹائزکرنا ’اِی ۔ سہج‘‘ اقدام میں شامل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِس اَقدام کے تحت ۵۷۵ صحت سہولیات کا اَحاطہ کیا گیا ہے۔
سنہا نے کہا’’ جموںوکشمیر اِنتظامیہ عام لوگوں کے علاج پر یومیہ ۲کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے اور ہماری آبادی کا ۹۷فیصد حصہ اِنشورنس کور ہے۔ گولڈن کارڈ ۸۰ لاکھ شہریوں کو فراہم کئے گئے ہیں، ملک بھر میں ۲۸ہزار ہسپتالوں نے اُنہیں علاج کی سہولیات فراہم کی ہیں۔ آج تمام اَضلاع میں ڈائیلاسز کی سہولیات دستیاب کی گئی ہیں۔‘‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام ضلع ہسپتالوں میں جیریاٹرک اور پیڈ یاٹرک وارڈ ز قائم کئے گئے ہیں۔
صحت اور طبی تعلیم کے اِنتظامی سیکرٹری بھوپندر کمار نے بتایا کہ جے این ڈکے کنٹریبیوٹری کارپس فنڈز جموںوکشمیر حکومت نے لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر شروع کیا تھا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ این ایچ ایم ملازمین کو معذوری یا موت کی وجہ سے مالی اِمداد فراہم کی جاتی ہے۔این ایچ ایم کے ہلاک ہونے والے ملازمین کے کل ۳۴ کنبوں میں ہر ایک کو۱۰لاکھ روپے کی ایکس گریشیا فراہم کیا گیا۔
مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر سنجیو گڈکر نے متعلقہ ملازمین کے اہل خانہ کی بہبود کے لئے محکمہ کے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین میں ہیلی کاپٹراسکول پرگر گیا؛ بچوں اور وزیر سمیت 18 ہلاک

Next Post

راہل جموں کشمیر میں پیدل سفر کم کر سکتے ہیں :رمیش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
ڈی اے پی کے مزید رہنما ¶ں کی کانگریس میں واپسی: جے رام رمیش

راہل جموں کشمیر میں پیدل سفر کم کر سکتے ہیں :رمیش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.